ٹنڈولکر کے زیادہ چھکوں کا بھارتی ریکارڈ دھونی کی دسترس میں آگیا
بدھ 28 ستمبر 2016 17:53
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 ستمبر - 2016ء) بھارتی ون ڈے کپتان مہندرا سنگھ دھونی، ساروگنگولی سے آگے نکلنے کے بعد اب سچن ٹنڈولکر کے پیچھے پڑگئے۔ انہیں ایک روزہ کرکٹ میں سب سے زیادہ چھکوں کا ملکی ریکارڈ توڑنے کیلئے مزید تین بار گیند کو باؤنڈری کے باہر اچھالنے کی ضرورت ہے۔
(جاری ہے)
ٹنڈولکر نے مجموعی طور پر 195 چھکے جڑے جبکہ دھونی کے چھکوں کی تعداد 192 ہے، اس فہرست میں ٹاپ پر شاہد آفریدی 351 چھکوں کے ساتھ موجود اور ان کے ریکارڈ کو توڑنے والا فی الحال دور دور تک کوئی دکھائی نہیں دیتا۔
آفریدی کے بعد 270 چھکے رسید کرنے والے سنتھ جے سوریا ریٹائر ہوچکے، تیسرے نمبر پر 238 سکسرز کے ساتھ موجود کرس گیل کو بھی ون ڈے ٹیم میں منتخب نہیں کیا جارہا۔بھارت کو اگلی ون ڈے سیریز نیوزی لینڈ کے خلاف 16 اکتوبر سے کھلنی ہے جس میں دھونی اپنے سابق کپتان ٹنڈولکر سے آگے نکل سکتے ہیں۔۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کا افتتاح وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف 2مئی کو کریں گی
-
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان ٹیم کےلیےغیرملکی کوچز کا اعلان کر دیا
-
نیوزی لینڈ بورڈ نے اسکواڈ کا اعلان دو ننھے بچوں سے کروایا
-
پی سی بی جلد ہی پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کرے گا
-
پرائم منسٹر نیشنل ٹیلنٹ ہنٹ ٹیبل ٹینس نیشنل لیگ شروع
-
پاکستان سپر لیگ 9 کی فاتح ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ اگلے ماہ پی ایس ایل جیت کا جشن منائے گی
-
ایل پی پی ترین کرکٹ اکیڈمی ، کنیئرڈ کالج لاہورکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان نمائشی میچ
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، جنوبی افریقا نے کٹ کی رونمائی کر دی
-
اشہب عرفان نے روچسٹر پروم اسکواش ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا
-
بھارتی فین کرسٹیانو رونالڈو سے آٹو گراف لینے 1200 کلومیٹر پیدل چل کر ریاض پہنچا
-
قومی کھیل ہاکی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،حنیف عباسی
-
پاکستانی کرکٹ ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرنا چاہتے ہیں، جیسن گلیسپی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.