عارضہ قلب سے محفوظ رہنے کے لئے مرغن غذاؤں، فاسٹ فوڈ،کولا مشروبات اور سگریٹ نوشی سے پرہیز کے ساتھ ساتھ ورزش کو معمول بنایا جائے، میجر جنرل(ر) ڈاکٹر اظہر محمود
جمعرات 29 ستمبر 2016 11:12
(جاری ہے)
ڈاکٹر اظہر محمود نے کہا کہ عارضہ قلب کی بنیادی وجوہات میں غیر متوازن ،چکنائی والی غذا، فاسٹ فوڈ ، کولا مشروبات وغیرہ کا استعمال ، سکریٹ نوشی اور ورزش سے دوری ہے۔
انھوں نے کہا کہ زیر علاج مریضوں کا مشاہدہ کرنے سے یہ بات دیکھنے میں آئی ہے کہ مریضوں کی عمر کم ہونے کے باوجود ان کے والوز کے گرد چربی بہت زیادہ ہوتی ہے جو کہ یہ ظاہر کرتی ہے کہ ہماری روز مرہ کی زندگی سے پیدل چلنے کی عادت بالکل ختم ہو گئی ہے چھوٹے سے چھوٹے کام کے لئے بھی ہم لوگ گاڑی یا موٹر سائیکل کا استعمال کرتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ صحت مند رہنے کے لئے انتہائی ضروری ہے کہ دن میں 20منٹ سے آدھا گھنٹہ ورزش کے ساتھ ساتھ اپنی خوراک کو سادہ اور متوازن رکھا جائے سلاد ،پھلوں اور صاف پانی کے استعمال کو معمول بنایا جائے،سگریٹ نوشی سے پرہیز کیا جائے کیونکہ یہ دل کی نالیوں کو بند کرنے کے ساتھ ساتھ پھیپھڑوں کے کینسر کا سبب بھی بنتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہر صحت مند اور نوجوان شخص کو چاہیے کہ سال میں ایک مرتبہ اپنے خون کے ٹیسٹ کے ساتھ ساتھ اینجیو گرافی،ایکو اور ای ٹی ٹی ٹیسٹ ضرور کر وائیں کیونکہ اب دل کے امراض نوجوانوں میں زیادہ دیکھے جا رہے ہیں۔دل میں درد کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ایسی صورت میں مریض کو فوری طور پر ڈسپرین یا اینجیسڈ کی گولی دینے کے ساتھ فورا قریبی ہسپتال منتقل کرنا چاہیے جہاں دل کے ا مراض کی سہولت موجود ہو۔ انھوں نے کہا کہ دل کی جانب درد کی صورت میں ہارٹ اٹیک کا خطرہ ہوسکتا ہے اور ہر آنے والے لمحے میں دل کو نقصان پہنچ رہا ہوتا ہے۔ڈاکٹر اظہر نے کہا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے امراض قلب کی بہترین سہولیات لوگوں کو فراہم کی جا رہی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں دل کا مہنگا ترین علاج بالکل مفت فراہم کیا جا رہا ہے اور مریضون کو دی جانے والی ادویات بھی مفت فراہم کی جا رہی ہیں ۔ ادویات کے معیار کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ادویات براہ راست فیکٹری سے آتی ہیں جس میں کسی مڈل مین کا کوئی کردار نہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ ڈالر سستا ہو گیا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا
-
کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کے بھاؤ میں مندی کا عنصر غالب رہا
-
100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ
-
سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا
-
سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار روپے ہوگئی،آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے
-
گزشتہ 3 دنوں سے جاری 3 فیصد کریکشن کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے اور جمعہ کو زبردست تیزی کا رجحان غالب آگیا جس کی وجہ سے مارکیٹ ایک بار پھرنہ
-
انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے اختتام پر تیزی کارحجان، انڈکس 1244.45 پوائنٹس(1.76فیصد) اضافہ کے بعد71902.09 پوائنٹس پربند
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.