احتساب کا سونامی کل رائیونڈ کا رخ کریگا ،عوامی مسلم لیگ کے سوا اپوزیشن کی کوئی بڑی جماعت شرکت نہیں کریگی
جمعرات 29 ستمبر 2016 16:36
(جاری ہے)
تحریک انصاف کی آرگنائزنگ کمیٹیوں کی طرف سے احتساب مارچ اور جلسے کے انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے ۔ لاہور کی مختلف شاہراہوں خصوصاً ریلی کے روٹ پر بینرز آویزاں کردیئے گئے ہیں جس پر احتساب کے نعرے درج ہیں۔
تحریک انصاف کے ملک بھر سے کارکنوں کے قافلے رائیونڈ مارچ اور جلسے میں شرکت کیلئے لاہور پہنچنا شروع ہو گئے اور یہ سلسلہ آج بھی جاری رہے گا۔دوسری طرف پی ٹی آئی کو رائیونڈ مارچ میں اپوزیشن کی بڑی جماعتوں کی حمایت حاصل نہیں ۔ پی پی ،(ق) لیگ ،جماعت اسلامی اور عوامی تحریک سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں کی حمایت حاصل نہیں اور صرف شیخ رشید کی جماعت عوامی مسلم لیگ کے کارکن مارچ اور جلسے میں شریک ہوں گے۔ پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماؤں کی طرف سے مارچ اور جلسے کی کامیابی کیلئے غیر رسمی اجلاسوں کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے حکومت کی طرف کسی بھی طرح کی رکاوٹیں ڈالنے کی صورت میں پلان بی تیار کر لیا ہے جسے بوقت ضرورت پارٹی سربراہ کی اجازت سے عملی جامہ پہنایا جائے گا ۔ کارکنوں کی گرفتاریوں کی صورت میں شہر کی اہم شاہراہوں کو جام کرنے اور متعلقہ تھانوں کا گھیراؤ کرنا حکمت عملی میں شامل ہے ۔ پی ٹی آئی کی طرف سے اڈا پلاٹ میں جلسے کے لئے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں ۔ دوسری طرف پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے بھی اپنے انتظامات مکمل کر لئے ہیں ۔ مارچ کی قیادت کرنے والے رہنماؤں اور شرکاء کو فول پروف سکیورٹی کی فراہمی کیلئے 7ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار حفاظتی ڈیوٹیوں پر تعینات ہوں گے ۔جبکہ ٹریفک پولیس کے افسران اور درجنوں اہلکار بھی ٹریفک کے نظام کو کنٹرول کرنے کے لئے تعینات ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق سکیورٹی خدشات کے پیش نظر مارچ کے روٹ پر کاروبار بند رکھا جائے گا اورحفاظتی نکتہ نظر سے روٹ سے ملحقہ تمام بڑے چھوٹے راستو ں کوکنٹینرز، بیرئیر اور خار تاریں لگا کر بند رکھا جائے گا۔پولیس کی طر ف سے گزشتہ روز سے ہی راستوں کی بندش شروع کر دی گئی جس سے شہریون کو شدید مشکلات درپیش رہیں۔ پولیس حکام کے مطابق جلسے کے آغاز سے آدھا گھنٹہ قبل اسٹیج کو مکمل سرچ اینڈ سویپنگ کے بعد سکیورٹی کلیئرنس کے بعد منتظمین کے حوالے کر دیا جائے گا ۔ذرائع کے مطابق احتساب مارچ کے روز شرکاء کے کسی بھی ممکنہ رد عمل سے بچنے کیلئے اہم سرکاری عمارتوں کی سکیورٹی کو سخت رکھا جائے گا ۔ جبکہ تحریک انصاف کی جانب سے احتساب مارچ کے موقع پر اپنے طور پر بھی سکیورٹی فرائض سر انجام دینے کے لئے بھی تیاریاں کی گئی ہیں جبکہ کسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے بچنے اور خواتین کی حفاظت کیلئے مرکزی رہنماؤں کو ڈیوٹیاں سونپی گئی ہیں جو احتساب مارچ اور بعدازاں اڈا پلات پر خطابات سننے والی خواتین کو سکیورٹی حصار میں رکھنے اور جلسے کے اختتام پر انہیں بحفاظت وہاں سے نکالنے کے ذمہ دار ہوں گے۔مزید اہم خبریں
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.