بھارت کا سرجیکل اسٹرائیک کا دعوی جھوٹ پر مبنی ہے-دشمن نے سوچے سمجھے منصوبے کے تحت لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کی۔وزارت دفاع
میاں محمد ندیم جمعرات 29 ستمبر 2016 16:46
اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔29 ستمبر۔2016ء) وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھارت کی جانب کی جانب سے سرجیکل اسٹرائیک کے دعوے کو جھوٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی فورسز نے سوچے سمجھے منصوبے کے تحت لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کی۔وزارت دفاع کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی پر بھمبر سمیت 3 سیکٹرز پر چھوٹے ہتھیاروں سے اچانک حملہ کیا جس کے نتیجے میں پاک فوج کے 2 جوان شہید اور 9 زخمی ہوئے۔
پاک فوج کی جانب سے بھی بھارت کو بھرپور جواب دیا گیا، پاک فوج کی جوابی کارروائی میں دشمن کو کتنا نقصان ہوا اس کا اندازہ نہیں لگایا جا سکتا لیکن اگر بھارت نے مستقبل میں بھی ایل او سی پر سیز فائر کی خلاف ورزی کی تو اسے آئندہ بھی اسی طرح بھرپور جواب دیا جائے گا۔(جاری ہے)
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے ایل او سی پر سرجیکل اسٹرائیک کا دعویٰ جھوٹ پر مبنی ہے، بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر سوچے سمجھے منصوبے کے تحت فائرنگ کی گئی، بھارتی سیاستدان اور فوجی حکام گزشتہ چند روزسے جس قسم کے اشتعال انگیز بیانات دے رہے تھے تو انہوں نے اپنی عوام اور میڈیا کو تسلی دینے کے لئے یہ کارروائی کی۔
واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے ایل او سی پر سرجیکل اسٹرائیک کا دعویٰ کیا گیا جسے پاک فوج کی جانب سے یکسر مسترد کردیا گیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان سے حج فلائٹ آپریشن 9 مئی تا 9 جون جاری رہے گا
-
وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی زیرصدارت اجلاس، ٹیکس کے حوالہ سے زیر التوا قانونی مقدمات کو فعال طور پر آگے بڑھانے کے لئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کا فیصلہ
-
وفاقی وزیر داخلہ خضدار میں دھماکے کی مذمت ، خضدار پریس کلب کے صدر محمد صدیق مینگل کی شہادت پر صدمے کا اظہار
-
وزیراعظم کی گندم خریداری سے متعلق ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت
-
’آئی کیوب قمر‘‘خلا میں پاکستان کا پہلا قدم ہے،وزیراعظم کی چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ بھجوانے پر قوم اور سائنسدانوں کو مبارکباد
-
گلگت بلتستان میں بس کھائی میں جا گری، 20 افراد ہلاک
-
بات چیت کیلئے تیار ہوں لیکن پہلے چوری شدہ مینڈیٹ واپس کیا جائےگا
-
پاکستان نے اوسلو شوٹنگ کا ملزم ناروے کے حوالے کر دیا
-
احسن اقبال سے چیئرمین سپارکو کی ملاقات، مختلف امورپر تبادلہ خیال
-
صحافت جمہوریت ، احتساب اور متنوع آوازوں کے لئے پلیٹ فارم فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے، چیئرمین سینیٹ
-
صدرمملکت کی چاند کیلئے پاکستان کے پہلے سیٹلائٹ مشن کی کامیاب لانچنگ پر مبارکباد
-
وزیراعظم نے چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ بھجوانے کے مناظر براہ راست دیکھے اور مسرت کا اظہار کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.