سرجیکل سٹرائیک کا دعویٰ کرنیوالوں کی اپنی سٹاک ایکسچینج 500پوائنٹ گرگئی ،پاکستان میں کوئی خوف نہیں ‘ شیخ رشید
بھارت نے حملہ کیا تو وہاں مہندی لگے گی ، مندروں میں گھنٹیاں بجیں گی اور نہ ہی سرسوں اور گھاس اگے گی‘سربراہ عوامی مسلم لیگ
جمعرات 29 ستمبر 2016 18:05
لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 ستمبر - 2016ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ بھارت نے اڑی کا ڈرامہ خود رچایا ،پٹھان کوٹ اور ممبئی میں حملہ کرنے والوں کی لاشیں چھ ماہ اور ایک سال تک پڑی رہیں جبکہ اڑی میں حملہ کرنے والوں کی لاشیں ایک روز میں دفنا دی گئیں ،پاکستان میں کوئی خوف نہیں اور بچہ بچہ پاک فوج کے ساتھ ہے ، اگر بھارت نے حملہ کیا تو وہاں مہندی لگے گی ، مندروں میں گھنٹیاں بجیں گی اور نہ ہی سرسوں اور گھاس اگے گی ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے عمران خان کی زیر صدارت جہانگیر خان ترین کی رہائشگاہ پر رائیونڈ جلسے کیلئے مشاورتی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ شیخ رشید نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی تحریک میں انکے ساتھ کھڑی ہے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ہمارے وزیر اعظم نے آج تک بھارتی جاسوس کلبھوشن یادو کا نام نہیں لیا جبکہ بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے اقوام متحدہ میں بہادر خان کا نام لیا ۔
بھارت کہہ رہا ہے کہ اس نے پاکستان کی حدود میں سرجیکل سٹرائیک کی ہے جبکہ اس کی سٹاک ایکسچینج 500پوائنٹ گر گئی ہے ،اس کے مقابلے میں پاکستان میں کوئی خوف نہیں۔ بچہ بچہ پاک فوج کے ساتھ ہے ۔ جنرل راحیل شریف نے جو موقف اپنایا ہے اسے پوری قوم کی تائید حاصل ہے ۔ اگر بھارت نے حملہ کیا تو وہاں مہندی لگے گی ، مندروں میں گھنٹیاں بجیں گی اور نہ ہی سرسوں اور گھاس اگے گی اور پوری قوم نے اس کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ شیخ رشید نے کہا کہ بھارت نے اڑی کا ڈرامہ خود رچایا ۔ پٹھان کوٹ میں جنہیں حملہ آور قرار دیا گیا ان کی لاشیں چھ ماہ تک پڑی رہیں اسی طرح ممبئی کے حملہ آوروں کی لاشیں ایک سال پڑی رہیں ، اڑی میں جنہیں حملہ آور قرار دیا گیا ان کی لاشیں ایک دن میں دفنا دی گئیں ۔ انہوں نے کہا کہ عوامی مسلم لیگ آج پی ٹی آئی کے مارچ اور جلسے میں بھرپور شرکت کرے گی ۔ عوام حکومت کے ساتھ اپوزیشن جماعتوں کے کردار پر بھی نظر رکھے ہوئے ہیں اور اب آنکھوں میں دھول نہیں جھونکی جاسکے گی۔مزید قومی خبریں
-
صدرآصف زرداری کوئٹہ کا 3 روزہ دورہ مکمل کر کے اسلام آباد روانہ
-
پنجاب بھر میں سرکاری سکولوں کو آئوٹ سورس کرنے کے منصوبے پرکام شروع
-
گھروں پر کوڑا ٹیکس لگانے کے لیے سمری تیار
-
شیرافضل مروت کے ساتھیوں اور یوٹیوبرمیں جھگڑا سوال کرنے پر جھگڑا ہوگیا ،بعد میں صلح ہوگئی
-
گھوٹکی میں بیٹی کی پیدائش پر شوہر کا اہلیہ اور اہلخانہ پر کلہاڑی سے حملہ
-
کراچی میں گھر سے چین، برطانیہ سمیت پانچ بڑے ممالک کی ادویات کی فروخت کا انکشاف
-
پاکستان اور بیلاروس کے درمیان دوطرفہ تجارت سے دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید تقویت ملے گی ، جام کمال خان
-
ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کراچی کی کارروائیاں،5 ملزمان گرفتار
-
دعوت اسلامی کے تحت فیضان مدینہ میں محفل مدینہ کا انعقاد
-
سندھ کی ترقی میں مقامی سطح پرمشاورت صوبے کی ترقی کی ضامن ہوگی ، وزیراعلیٰ سندھ
-
حکومت پنجاب کا شہریوں کیلئے بڑا ریلیف؛ آٹے کے تھیلوں کے قیمت میں ریکارڈ کمی
-
ظلم کرنے والے سن لیں جیل میں بلیوں ، چھپکلیوں سے ڈرنے والی نہیں ، یاسمین راشد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.