عالمی برادری بھارت کو جارحیت سے باز رکھے، ہم بھر پور جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔ ملیحہ لودھی
سمیرا فقیرحسین جمعہ 30 ستمبر 2016 12:02
نیویارک (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30ستمبر 2016ء) : اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ عالمی برداری بھارت کو جارحیت کرنے سے روکے۔ انہوں نے کہا کہ اگر بھارت نے اپنی جارحیت کو جاری رکھا تو ہم بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔ ملیحہ لودھی نے غیر ملکی میڈیا کو دئے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ بھارت نے پاکستان میں سرجیکل اسٹرائیکس نہیں بلکہ شیلنگ کی ہے۔
پاکستان نے ایک بھارتی فوجی کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں اپنے مظالم پر پردہ ڈالنے اور عالمی برداری کی توجہ ہٹانے کے لیے ایل او سی پر دراندازی کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ ملیحہ لودھی نے بھی بھارت کے سرجیل اسٹرائیکس کے دعوے کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایٹمی طاقت کے حامل دو ممالک کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہئیے، انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو بھارتی مظالم کا نوٹس لیتے ہوئے بھارت کو جارحیت سے باز کرنا چاہئیے، انہوں نے کہا کہ باوثوق ذرائع سے بھارتی پنجاب میں علاقہ جات خالی کروانے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں ، اگر بھارت نے کوئی بھی جارحانہ اقدام کیا تو پاکستان اس کا بھر پور اور سخت جواب دے گا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.