کا شت کا رجئی کی کا شت اکتو بر میں مکمل کرلیں، زرعی ماہرین

جمعہ 30 ستمبر 2016 13:07

سلانوالی۔30ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 ستمبر۔2016ء)زرعی ماہرین نے چار ہ جات کے کا شت کار و ں کو سفارش کی ہے کہ و ہ جئی کی کا شت ماہ اکتوبر میں مکمل کر لیں جئی کی اچھی پیداوار حاصل کرنے کیلئے بھار ی میرا اور ہموار زمین کا انتخاب کریں اگر ز مین نا ہموار ہو تو اس میں ہل چلا کر ہموار کر لیں تا کہ با رش کا پانی ایک جگہ جمع نہ ہو اور سار ا کھیت یکساں طور پر مستفید ہو سکے زمین کو3سے چار بار ہل اور سہاگا چلا کر تیا رکر لیں اچھی پیداوار حاصل کرنے کیلئے بیجائی کے وقت ڈیڑھ بور ی ڈی اے پی ایک بور ی یور یا اور ایک بو ری پوٹاشیم سلفیٹ فی ایکڑاستعمال کریں جئی کی ترقی داد ہ اقسام سرگودہا جئی 2011ایس 2000اور پی ڈی 2ایل بی 65کا صاف ستھرا اور بہتر اگاؤ والا 32کلوگرام بیج فی ایکڑ استعمال کریں کا شت سے پہلے بیج کو سفارش کر د ہ پھیپھوند کش دوائی لگائیں جئی کی کا شت کی ایک فٹ کے فاصلے پر لائینوں میں کا شت کریں اس چار ہ کی پیداوار میں خاطر خوا ہ اضافہ ہوتا ہے۔