کاشتکاروں کو سبزیوں کے بیجوں کو موذوں زہر لگا کر کاشت کرنے کی ہدایت

جمعہ 30 ستمبر 2016 14:51

فیصل آباد۔30ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 ستمبر۔2016ء) ماہرین زراعت نے کہاہے کہ زمیندار و کاشتکار پلاسٹک ٹنل میں سبزیات کی بیماریوں کے تدارک اور انسداد کیلئے بروقت اقدامات کو یقینی بنائیں تاکہ سبزیوں کی بیماریوں سے پاک اچھی پیداوار حاصل کرنے میں مدد مل سکے۔ انہوں نے کہاکہ سبزیات کی کاشت سے لے کر ان کی برداشت تک کے مراحل میں اکھیڑا ، روئیں دار پھپھوند ، سفوفی پھپھوند،مرجھاؤ، اگیتا ، پچھتا جھلساؤ، بلاسم اینڈ راٹ نامی بیماریاں کسی بھی وقت ان پر حملہ آور ہو کر پیداوارکانقصان کر سکتی ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ سبزیات پر اکھیڑے کے حملہ کی صورت میں جس زمین پر اس بیماری کا حملہ ہو اس میں دو تین سال تک یہ فصل کا شت نہ کی جائے اور جون کے مہینہ میں متاثرہ زمین میں ہل چلا کر اسے کھلا چھوڑ دیاجائے ۔

(جاری ہے)

اور بعد ازاں سبزیوں کے بیج کو موزوں زہر لگا کر کاشت کیاجائے۔انہوں نے کہاکہ روئیں دار پھپھوند کاحملہ شروع ہونے سے قبل اس کا تدارک انتہائی مشکل ہوتاہے لہٰذا کاشتکار ٹنل میں درجہ حرارت اور نمی کو کنٹرول کرتے ہوئے پھپھوند کش زہر کا سپرے بھی کریں ۔ انہوں نے مزید بتایاکہ وائرسی بیماریوں سے سبزیوں کو بچانے کیلئے متاثرہ پودوں ک کھیت سے اکھاڑ کر دبا دیا جائے اور نرسری پر حملہ اور رس چوسنے والے کیڑوں کا بھی مکمل تدارک کیاجائے۔