بھارت نے سرجیکل سٹرائیک کا دعویٰ اپنے عوام کو مطمئن کرنے کے لئے کیا،حکومت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس، وزرائے اعلیٰ اور قومی سلامتی کونسل کا اجلاس طلب کیا ہے
ریاستوں و سرحدوں کے وفاقی وزیر جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ کا قومی اسمبلی میں پالیسی بیان
جمعہ 30 ستمبر 2016 15:15
(جاری ہے)
جمعہ کو قومی اسمبلی میں پالیسی بیان دیتے ہوئے وفاقی وزیر جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ ارکان کی تقاریر سے یہ تاثر مل رہا ہے کہ حکومت ملک کے موجودہ حالات سے بے خبر ہے جو درست نہیں ہے۔
پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلایا گیا ہے۔ وزرائے اعلیٰ اور قومی سلامتی کونسل کا اجلاس طلب کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرجیکل سٹرائیک کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ جب دشمن کی افواج بارڈر کراس کر کے آ کر کارروائی کرتی ہیں۔ بھارت نے یہ تاثر دینے کی کوشش کی ہے کہ انہوں نے سات مقامات پر سرجیکل سٹرائیک کی ہیں، یہ درست نہیں ہے۔ انہوں نے اپنی سرحدوں کے اندر سے فائرنگ کی ہے۔ اس ایوان کو یقین دلاتا ہوں کہ ہماری افواج کو جو تجربہ حاصل ہے بھارتی افواج اس کا تصور نہیں کر سکتے۔ بھارت نے صرف اپنے عوام کو یہ تاثر دینے کی کوشش کی ہے کہ انہوں نے سرجیکل آپریشن کیا ہے، ان کا یہ دعویٰ بالکل غلط اور حقائق کے برعکس ہے۔ لائن آف کنٹرول کی ایک انچ کی بھی خلاف ورزی نہیں ہوئی۔ بھارت ہمیں اکسا رہا ہے، ہمارے دو جوانوں کی شہادت ہوئی ہے، ہمیں پاک فوج کے ہر جوان اور افسر پر فخر ہے، یہ کوئی آسان بات نہیں ہے۔ اگر ضرورت پڑی تو پاکستان کا بچہ بچہ اس ملک کا دفاع کرے گا اور پاک فوج ملک کے دفاع کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
طالبان کی غیر ملکی سیاحوں کو افغانستان کی طرف راغب کرنے کی کوشش
-
آسٹریلیا: چاقو کا وار کرنے والا ایک نوجوان پولیس کی گولی سے ہلاک
-
شیر افضل مروت کی گاڑی کو حادثہ
-
مولانا فضل الرحمان نے حکومت کے خلاف گرینڈ الائنس بننے کا اشارہ دے دیا
-
فیصل آباد،خاتون اور چار بچیوں کی ہلاکت زہریلی پھکی کھانے سے ہوئی،والد کی نشان دہی پر پنساری گرفتار
-
وزیر داخلہ کا لاہور کراچی میں ایک پاسپورٹ دفتر24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایمل ولی خان بلا مقابلہ عوامی نیشنل پارٹی کے صدر منتخب
-
صادق خان مسلسل تیسری بار میئر لندن منتخب، وزیراعظم کی مبارکباد
-
سعودی وزیر خارجہ کی اسحاق ڈار سے ملاقات
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.