پراپرٹی ٹیکس دہندگان کو دی گئی رعائتی مدت ختم
اتوار 2 اکتوبر 2016 13:51
فیصل آباد۔2 اکتوبر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2 اکتوبر- 2016ء ) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی جانب سے پراپرٹی ٹیکس دہندگان کو دی جانے والی رعائتی مدت گزشتہ روز ختم ہو گئی ہے جس کے باعث اب آج سے نادہندگان کے خلاف کاروائی کا آغاز کر دیا جائے گا اور رعائتی نوٹسزکے اجراء کے باوجود جن پراپرٹی ٹیکس دہندگان نے تاحال اپنے ذمہ واجب الادا واجبات جمع نہیں کروائے ان کے خلاف سخت کاروائی اور جرمانہ کی وصولی کا سلسلہ شروع کیا جا رہا ہے۔
محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن فیصل ۱ٓباد کے ترجمان نے بتایا کہ محکمہ نے فیصل آباد ڈویژن کے چاروں اضلاع فیصل آباد ، جھنگ ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، چنیوٹ سمیت صوبہ بھرکے پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کو واجبات جمع کرانے کیلئے 30ستمبر تک کی مہلت دی تھی جبکہ مقررہ مدت کے بعد جرمانہ وصول کرنے کا بھی اعلان کیاگیا تھامگر بہت سے پراپرٹی ٹیکس دہندگان نے ان نوٹسز پر کان نہیں دھرے اور پراپرٹی ٹیکس جمع نہیں کروایا حالانکہ وہ یکمشت ادائیگی پر5فیصدکی خصوصی رعائت کے ساتھ 30ستمبر تک پراپرٹی ٹیکس جمع کروا سکتے تھے ۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
لڑکی سے زیادتی کرنے والے دو ملزمان گرفتار
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدور اور محروم طبقہ کی ترجمانی کی ہے،فیصل کریم کنڈی
-
اسحاق ڈاراو آئی سی سمیٹ اجلاس میں شرکت کیلئے گیمبیا پہنچ گئے
-
محنت کشوں کے بغیر کوئی قوم ترقی کے راستے پر نہیں چل سکتی: محسن نقوی
-
حکومت محنت کشوں کی فلاح پر توجہ مرکز کیے ہوئے ہی: چودھری شافع حسین
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں: حافظ نعیم الرحمن
-
لاہور میں ڈینگی کے 2مزید نئے مریض سامنے آ گئے
-
وزیرداخلہ محسن نقوی کاپاکستان کوسٹ گارڈز کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ، پاکستان کوسٹل گارڈز کو اپ گریڈ کرنے کا اعلان
-
محنت کش طبقے کے حقوق کا تحفظ کئے بغیرترقی ،خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا‘ حمزہ شہباز
-
وزیراعلیٰ سندھ سے سندھ ریونیو بورڈ کے چیئرمین واصف میمن کی ملاقات
-
معیشت کا پہیہ مزدور کی محنت سے ہی چلتا ہے، شیری رحمن
-
5 لاکھ ٹیکس نادہندگان کی فون سمز بلاک ہونا شروع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.