منگلا ہائیڈل پاور سٹیشن میں کوئی خرابی پیدا نہیں ہوئی ، گزشتہ شب معمول کے مطابق بجلی پیدا کی ‘ واپڈا
منگلا سے گزشتہ روز پیک آورز کے دوران 1115 میگاواٹ بجلی پیدا کی گئی جو اِس کی پیداواری صلاحیت سے بھی 115 میگاواٹ زیادہ ہے ‘واپڈا
اتوار 2 اکتوبر 2016 16:57
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2 اکتوبر- 2016ء ) واپڈا ترجمان نے اخبارات میں شائع ہونے بے بنیاد خبر کی وضاحت کی جس میں منگلا پاور سٹیشن میں خرابی کو بجلی کے بریک ڈاؤن کی وجہ قرار دیا گیا ہے ۔ترجمان نے کہا ہے کہ گزشتہ رات منگلا ہائیڈل پاور سٹیشن میں کوئی خرابی پیدا نہیں ہوئی اور اِس سے معمول کے مطابق بجلی پیدا کی جاتی رہی ۔
(جاری ہے)
اُنہوں نے کہا کہ گزشتہ روزپیک آورز کے دوران منگلا ہائیڈل پاور سٹیشن سے ایک ہزار 115 میگاواٹ بجلی پیدا کی گئی، جو اِس کی مجموعی پیداواری صلاحیت یعنی ایک ہزار میگاواٹ کے مقابلے میں 115 میگاواٹ زیادہ ہے ۔
ترجمان نے کہا ہے کہ گزشتہ رات منگلا سمیت واپڈا کے تمام ہائیڈل پاور سٹیشن معمول کے مطابق کام کرتے رہے اور ارسا کی ہدایت کے مطابق خارج کئے گئے پانی سے بجلی پیدا کرتے رہے ۔ اُنہوں نے مزید کہا ہے کہ آج بھی واپڈا کے تمام ہائیڈل پاور سٹیشن فنکشنل ہیں اور اِن سے بجلی پیدا کی جارہی ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
-
پشاور پولیس کی کارروائی، بین الاضلاعی منشیات سمگلنگ میں ملوث دو خواتین ملزمان گرفتار
-
حیرت ہے پنجاب حکومت کے پاس گندم خریدنے کیلئے بھی پیسے نہیں، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے پشاور کے سیلاب و بارش متاثرین کے لیے تحفہ
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
وزیر قانون نے چیف جسٹس کی مدت میں اضافے کے حوالے سے اشارہ دیا ہے ‘ اسد قیصر
-
عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کے سلسلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں مکمل
-
این اے 148ضمنی الیکشن،مسلم لیگ (ن) کا پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
-
وزیراعظم کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا
-
عرب ممالک میں عیدالاضحی 16جون کو ہونے کا امکان
-
رواں سال غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.