جیکب آباد، دو مختلف واقعات میں ایک خاتون جاں بحق،2خواتین سمیت 5افراد زخمی

پیر 3 اکتوبر 2016 23:13

جیکب آباد( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3 اکتوبر- 2016ء) جیکب آباد، دو مختلف واقعات میں ایک خاتون جاں بحق،2خواتین سمیت 5افراد زخمی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے صدر تھانہ کی حدود مال پڑی کے قریب تیز رفتار چگنچی رکشہ اور ٹریکٹر میں تصادم ہوگیاجس کے نتیجے میں ایک خاتون40سالہ رضینا گورشانی جاں بحق ہوگئی جبکہ 50سالہ زر بی بی اور 60سالہ زیبل شدید زخمی ہوگئی جنہیں سول ہسپتال جیکب آباد منتقل کیا گیا ہے ، علاوہ ازیں ایک اور واقعے میں جیکب آباد گڑہی خیرو روڈ پر موٹر سائیکل اور گدھا گاڑی میں تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں محمد خان سومرو، سکندر مستوئی سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :