لاہور، شاکر علی میوزیم میں تصویروں کی نمائش

پیر 3 اکتوبر 2016 23:14

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3 اکتوبر- 2016ء) شاکر علی میوزیم میں معروف آرٹسٹ شاکر علی کی یاد میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ملکی و غیر ملکی دانشوروں اور فن کاروں نے بڑی تعداد میں شر کت کی ۔ یہ تقریب اُن ایک سالہ تقریبات کا حصہ تھی جو معروف آرٹس شاکر علی کی سوویں سالگرہ کے سلسلہ میں منائی جا رہی ہیں ۔

(جاری ہے)

تقریب میں غیر ملکی شرکاء کے لیے نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا تھا جس میں ملک کے معروف فن کاروں کی بنائی ہوئی تصاویر اور فن پارے رکھے گئے تھے ۔ اس موقع پر معروف فن کاروں نے صوفیانہ کلام بھی پیش کیا ۔ معروف آرٹسٹ پرو فیسر سعید اختر اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے جبکہ ڈائریکٹر شاکر علی میوزیم آمنہ پٹودی و دیگر آرٹسٹوں نے تقریب میں شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :