ابو ظہبی:ڈی پورٹ ہونے کے لیے غیر ملکی خادمہ نے اپنے مالک کے بیٹے کا گرم پانی سے ہاتھ جلادیا
بدھ 5 اکتوبر 2016 14:59
ابو ظہبی : (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 اکتوبر 2016ء): ابو ظہبی میں ایک اماراتی خاندان کے پاس کام کرنے والی انڈونیشین گھریلو خادمہ نے اپنے ملک واپس جانے کے لیے اپنے ہی مالک کے بیٹے کا ہاتھ گرم پانی سے جلا دیا۔ تفصیلات کے مطابق امارتی خاندان کے افرد سازوسامان لینے کے لیے مارکیٹ گئے ہوئے تھے ۔ بچے کے والد نے بتایا کہ وہ وہ واپس آیا تو اس نے دیکھا کہ اس کے بیٹے کا ہاتھ شدید جل چکا تھا۔
خادمہ اس وقت غائب وہاں موجود نہیں تھی ۔ والد نے اپنے بچے کو فوراََ ہسپتال منتقل کیا ۔ جس کے بعد واقعہ میں خادمہ کے ملوث ہونے کے شواہد ملنے کے بعد پولیس کو اطلاع کر دی ۔ پولیس نے خادمہ کو گرفتار کرلیاہے ۔ خادمہ نے دورانِ تفتیش بتایا ہے کہ اس نے بچے کو جان بوجھ کر جلایا تھا۔(جاری ہے)
کیونکہ وہ چاہتی تھی کہ اسے اپنے وطن واپس بھیج دیا جائے ۔ مگر اس کا مالک اسے نہیں بھیج رہا تھا ۔
اور نہ ہی واپسی کی ٹکٹ دینا چاہتا تھا۔ اماراتی شہری نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ اس نے کچھ عرصہ قبل انڈونیشین خاتون کو گھریلو ملازمہ کے طورپر مقامی ریکروٹمنٹ ایجنسی کو14000درہم فیس بھر نے کے بعد رکھا تھا۔ مذکورہ خادمہ نے آتے ہی اپنے وطن واپسی کی رٹ لگا لی ۔ جس کے بعد اس نے یہ اقدام اٹھا لیا۔ پولیس ذرائع کے کہناہے کہ ملزمہ کی ریکروٹمنٹ کرنے والی ایجنسی کے خلاف بھی کروائی کی جائے گی ۔ جبکہ ملزمہ کے خلاف کریمنل کورٹ میں مقدمہ دائر کر دیا گیاہے ۔مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.