اسرائیلی ایف 16 طیارہ حادثے کا شکار، پائلٹ ہلاک

muhammad ali محمد علی جمعرات 6 اکتوبر 2016 00:16

اسرائیلی ایف 16 طیارہ حادثے کا شکار، پائلٹ ہلاک

تل ابیب (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 اکتوبر- 2016ء) اسرائیلی ایف 16 طیارہ حادثے کا شکار ہوا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی جانب سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق اسرائیلی فضائیہ کے ایف 16 طیارے کو حادثہ پیش آیا ہے۔ حادثے کے باعث طیارہ تباہ ہو گیا جبکہ اس میں سوار پائلٹ بھی ہلاک ہو گیا۔

(جاری ہے)

تاہم طیارے میں موجود پائلٹ کا معاون بروقت ایجکٹ کرنے کے باعث بال بال بچ گیا۔ طیارے کو حادثہ اس وقت پیش آیا جب وہ تربیتی پرواز کے بعد لینڈ کرنے والا تھا۔ اس موقع پر طیارے میں موجود پائلٹ اور اس کے معاون نے پیراشوٹ کے ہمراہ کودنے کی کوشش کی تاہم اس کوشش میں پائلٹ اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

متعلقہ عنوان :