مجالس و ماتمی جلوسوں کی سکیورٹی کے لئے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں ‘ سی سی پی او لاہور
جلوسوں و مجالس کی مانیٹرنگ کے لئے سی سی ٹی وی کیمرے لگائیں جائینگے ، اہم جلوسوں کی ویڈیو ریکارڈنگ کی جائیگی 17 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکاران اور رضا کار ڈیوٹی دیں گے‘کیپٹن (ر)محمد امین وینس کا اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب
جمعرات 6 اکتوبر 2016 20:22
لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6 اکتوبر- 2016ء) کیپٹل سٹی پولیس آفیسر لاہور کیپٹن (ر)محمد امین وینس نے کہا ہے کہ محرم الحرام میں امن و امان کے قیام اور مجالس و ماتمی جلوسوں کی سکیورٹی کے لئے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں، مجالس و جلوسوں کی مانیٹرنگ کے لئے سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائیں گے جبکہ حساس جلوسوں و مجالس کی ویڈیو ریکارڈنگ بھی جائے گی، تمام ڈویژنل ایس پیز اپنے اپنے علاقوں میں تمام امور کی نگرانی کریں گے۔
یہ بات انہوں نے اپنے دفتر میں لاہور پولیس کے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اجلاس کو بتایا گیا کہ مجالس و جلوسوں کی سکیورٹی کے لئے 17 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکاران اور رضا کار ڈیوٹی سر انجام دیں گے ۔ اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ شہر میں 5327 مجالس منعقد ہونگی جبکہ 650 ماتمی جلوس برآمد ہونگے ۔(جاری ہے)
سی سی پی او لاہور نے کہا کہ مجالس و جلوسوں کی سکیورٹی کے لئے ایس او پیز پر مکمل طور پر عمل درآمد کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ سکیورٹی پر مامور اہلکاروں کو انکی ڈیوٹی سے متعلق بریف کیا جائے تاکہ وہ احسن طریقے سے اپنی ڈیوٹی سر انجام دے سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ رضا کاروں سے قریبی رابطہ رکھا جائے کیونکہ رضا کار سکیورٹی ڈیوٹی میں بہت ممدو معاون ثابت ہوتے ہیں۔ سی سی پی او نے کہا کہ مجالس و جلوسوں کے داخلی راستوں پر واک تھرو گیٹس لگائے جائیں اور جلوس میں شامل ہونے والے افراد کی مکمل فزیکل چیکنگ کی جائے گی۔مزید اہم خبریں
-
اسرائیل نے غزہ کے گنجان آباد ترین شہر رفح پر بڑے حملے کا آغازکردیا‘19فلسطینی ہلاک
-
گورنر کی حلف برداری اتنی ضروری نہیں کہ اپنا وقت ضائع کرتا، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
دو کارساز کمپنیوں نے قیمتوں سے متعلق صورتحال کے برعکس فیصلہ کرلیا
-
پنجاب حکومت کسانوں سے گندم خریدے گی لیکن کتنی، ابھی فیصلہ نہیں ہوا‘عظمی بخاری
-
گورنرپنجاب کی تقریب حلف برداری (کل) ہو گی
-
پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتے ہیں، سعودی وزیر سرمایہ کاری
-
چین اور فرانس کے تعلقات کے روشن مستقبل کا آغاز کریں گے اور نئی شراکتیں قائم ہونگی.چینی صدرشی جن پنگ
-
مخصوص نشستوں کا کیس، وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن کو باضابطہ نوٹس جاری
-
بہترین معاشی پالیسیوں کے نتیجے میں استحکام پیدا ہو رہا ہے، وزیر خزانہ
-
مارچ 2024 میں درآمد کی جانے والی گندم میں سے 13 ملین ٹن گندم فنگس لگنے کی وجہ سے انسانی استعمال کے قابل نہیں .انکوائری کمیٹی
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کا چوہدری پرویزالٰہی کو ہاؤس اریسٹ کرنے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.