کراچی کی ہندو برادری نے محرم الحرام کے احترام میں رام لیلا تھیٹر منسوخ کر دیا
سمیرا فقیرحسین پیر 10 اکتوبر 2016 16:19
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10 اکتوبر 2016ء) : محرم الحرام کے احترام میں کراچی کی ہندو برادری نے رواں سال نوراتری کے موقع پر اپنا رام لیلا کا تھیٹر منسوخ کر دیا ہے۔ ہندو برادری کی جانب سے کیا گیا یہ فیصلہ بین المذہب ہم آہنگی کو فروغ دینے میں کارآمد ثابت ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق ہندو برداری ہر سال سوامی نارائن مندر میں نوراتری کے موقع پر رام لیلا کی کہانی پر مبنی ایک تھیٹر پرفارمنس میں 50 فٹ لمبا راوانا کا ایک پتلا نذر آتش کرتے ہیں۔
نوراتری ہندوؤں کا ایک تہوار ہے جس میں ہندو مذہب سے تعلق رکھنے والے افراد نو دن تک امبے ماتا درگا کی یاد اور رام کی راوانا سے جیت کی خوشی میں مناتے ہیں، جو برائی کی اچھائی پر جیت کی عکاسی کرتا ہے۔ اس تہوار پر ہندو برادری دن بھر فاقہ کرنے کے بعد رات میں رقص کرتی ہے۔(جاری ہے)
تاہم اس برس محرم الحرام کے احترام میں ہندو برادری نے ایسا نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سوامی نارائن مندر نائب صدرکشن لال نے بتایا کہ ہر سال ہندوؤں کی ایک بڑی تعداد اس تہوار میں شریک ہونے اور رام لیلا دیکھنے یہاں آتی ہے۔ لیکن چونکہ محرم الحرام میں سکیورٹی کے پیش نظر سڑکیں بند ہونے کے باعث متعدد لوگ یہاں نہیں پہنچ سکتے لہٰذا ہم نے اسے منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی نے ہم سے رام لیلا تھیٹر نہ کرنے کا مطالبہ نہیں کیا۔ لیکن بلا شبہ مسلمان ہمارے بھائی ہیں، وہ ہماری عزت کرتے ہیں اور ہم ان کی عزت کریں گے۔ کشن لال نے مزید کہا کہ رواں سال روانا کے پُتلے کو نذر آتش بھی نہیں کیا جائے گا کیونکہ ایسا محض رام لیلا کی پرفارمنس کے دوران ہی کیا جاتا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان کے دشمنوں خاص کر بھارت کی جانب سے بار بار یہ واویلا مچایا جاتا ہے کہ پاکستان میں مذہبی رواداری نام کی کسی چیز کا کوئی وجود نہیں ہے۔ تاہم ہندو برادری کی جانب سے لیے گئے اس فیصلے نے بھارت کے پراپیگنڈا کا منہ توڑ جواب دے دیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
برطانیہ کی حکمراں جماعت کنزرویٹو پارٹی کو بلدیاتی الیکشن میں بدترین شکست کا سامنا‘وزیراعظم رشی سونک کا اقتدار خطرے میں
-
چنے‘پالک‘بادام‘خشک انجیر اور مچھلی دودھ سے زیادہ کیلشیم والی غذائیں
-
صبح اور دوپہر کے بجائے رات میں کیلشیم زیادہ لینا فائدہ مند ہونے کے بجائے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے.تحقیق
-
کینیڈین پولیس نے سکھ راہنما ہردیب سنگھ نجر کے قتل کے الزام میں تین بھارتی شہریوں کو گرفتار لیا
-
نیب نے ارکان پارلیمنٹ اور سیاستدانوں کو سیاسی انتقام سے بچانے کی پالیسی کی تیاری شروع کردی
-
ملک میں 1961 کے بعد رواں سال اپریل میں سب سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی.محکمہ موسمیات
-
پاکستانی امریکن ڈاکٹر غزہ جاکر زخمی فلسطینیوں کا علاج کرنے لگے
-
پنجاب کے کسان پریشان کیوں ہیں؟
-
اقوام متحدہ کے زیر اہتمام ملک بھر میں عجائب گھروں کا عالمی دن 18 مئی کو منایا جائے گا
-
ملک میں1961 کے بعد رواں سال اپریل میں سب سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی، رپورٹ
-
وزیر اعظم نے ججوں کی تعیناتی کیلئے آئینی ترمیم کی ہدایات کی ہیں،اعظم نذیر تارڑ
-
کوئی غلط فہمی میں نہ رہے‘ صوبے کی پائی پائی وصول کریں گے، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.