میئر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیزنے ایف سکس مرکز میں کلب ہائوس کا افتتاح کر دیا
پیر 10 اکتوبر 2016 19:51
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے شہریوں کو صحت مندانہ تفریح کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے میٹرو پولیٹین اسلام آباد نے متعدد ٹھوس اقدامات اٹھائے ہیںاس سلسلے میں کھیلوں کے میدانوں بالخصوص کرکٹ گرائونڈز سے مخصوص ٹولے کی اجارہ داری کو ختم کرنے اور اسلام آباد کے رہائشیوں کی گرائونڈوں تک رسائی کو یقینی بنانے کے لیے میٹرو پولیٹین کارپوریشن اسلام آباد نے تمام کھیلوں کے میدانوں کو اپنی تحویل لینا شروع کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کی تفریحی سہولیات اور کھیلوں کے میدانوں پر پہلا حق اسلام آباد کے شہریوں بالخصوص نوجوانوں کا ہے جہاں وہ نہ صرف بلا امتیاز کھیل سکیں گے بلکہ انکے ٹیلنٹ کو بھی نکھارنے میں مدد ملے گی ۔ انہوں نے کہا کہ کھیلوں کے تمام میدانوں کو اپ گریڈ کر کے جدید سہولیات سے آراستہ کرنے کے علاوہ عدم دستیاب سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقامی منتخب نمائندوں کو یہ ذمہ داری سونپی گئی ہے کہ وہ نہ صرف ان گرائونڈز کی دیکھ بھال کریں بلکہ اسلام آباد کے شہریوں کی ان گرائونڈز میں رسائی کو ممکن بنائیں۔ اس موقع پر میئر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیزکو بتایا گیا کہ اسلام آباد کے رہائشیوں کو تفریح کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے اس کلب ہائوس کی تعمیر کا کام 2009 ء میں شروع ہونا تھا تاہم کلب ہائوس سے ملحقہ وین گارڈ بک شاپ اور قابلی ریسٹورنٹ کے باعث اس کی تعمیر میںغیر متوقع تاخیر ہوئی ۔انہیں بتایا گیا کہ 2014 ء میں اس منصوبے کا 112.585 ملین کانظر ثانی شدہ PC-I تیار منظور کیا گیا۔ انہیں بتایا گیا کہ میٹرو پولیٹین کارپوریشن کے قیام کے بعد میئر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز کی خصوصی ہدایت پر شب و روز کی کوششوں سے اس منصوبے کی تکمیل کے لیے خصوصی اقدامات اٹھائے گئے اور اس کی تعمیر کو پایہ تکمیل تک پہنچایا گیا۔انہیں مزید بتایا گیا کہ کلب ہائوس گرائونڈ سمیت تین منزلوں پر مشتمل ہے۔انہیں بتایا گیا کہ138 X 66 مربع گز پر تعمیر کیے گئے اس کلب ہائوس میں کانفرنس ہال ٬مردانہ جم ٬ڈائننگ ہال٬بچوں کے کھیلنے کے لیے جدید کڈز پلے ایریاء اور سپورٹس کی دکانیں شامل ہیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
آڈیو لیکس کیس، آئی بی کی بینچ پر اعتراض واپس لینے کی درخواست خارج
-
صحافت کو درپیش خطرات سے مشترکہ طور پر نمٹنے کی ضرورت، گوتیرش
-
حکومت آئی ایم ایف پیکیج پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لے، راجہ پرویز اشرف
-
گلگت بلتستان ، مسافر بس گہری کھائی میں گرنے سے 20افرادجاں بحق 22شدید زخمی
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.