پنجاب میں محرام الحرام میں 7000ریسکیورز 637ایمرجنسی وہیکلز ہمہ وقت ایمرجنسی سروس فراہم کرنے کیلئے تیار رہیں گی
ڈی جی ریسکیو میاں محسن کی کربلاگامے شاہ اور موچی گیٹ کے دورہ کے موقع پر گفتگو
پیر 10 اکتوبر 2016 20:21
(جاری ہے)
ان انتظامات کے ساتھ ساتھ 35سپیشل ریسکیوایمرجنسی پوائنٹ بنائے گئے ہیں جن میں قابل ذکر امام بارگاہ بھیکے وال موڑ٬بھاٹی چوک٬نیاز بیگ گائوں٬علی رضاآباد٬اے اور ایچ بلاک ماڈل ٹائون٬اسلام پورہ پروسیشن٬ رنگ محل چوک٬ جعفریہ کالونی٬اڈا شابل ہنڈوگائوں٬سمن آباد٬چونگی امرسدھو٬کوٹھہ پنڈ٬نشاط کالونی/آر -اے بازار٬کیولری گرائونڈ٬نشتر ٹائون٬باٹا پور آٹوکی اعوان٬ عزیز پلی٬لال پُل مغلپورہ اورامامیہ کالونی شاہدرہ ہیں۔
ڈی جی ریسکیو میاں محسن رشیدنے میڈیا کو بتایا کہ پورے پنجاب میں محرام الحرام میں 7000ریسکیورز 637ایمرجنسی وہیکلز ہمہ وقت ایمرجنسی سروس فراہم کرنے کیلئے تیار رہیں گی ۔اس مقصدکے تحت پنجاب کے تمام اضلاع لاہور ٬راولپنڈی ٬ملتان ٬ فیصل آباد ٬بہاولپور٬ڈیرہ غازی خان٬رحیم یار خان٬ سیالکوٹ٬ گوجرانوالہ٬ سرگودھا٬ ساہیوال٬ جھنگ٬ ٹوبہ ٹیک سنگھ٬ مظفرگڑھ٬ راجن پور٬ بہاولنگر٬ میانوالی٬ پاکپتن ٬اٹک٬جہلم٬قصور٬گجرات٬وہاڑی٬ چکوال ٬ اوکاڑہ٬ حافظ آباد٬ شیخوپورہ٬ لودھراں٬ ننکانہ صاحب٬ خوشاب ٬ منڈی بہاوالدین٬ نارووال٬ لیہ٬ بھکر ٬خانیوال اور چینیوٹمیں ریسکیو1122 کے جوانوں کی چھٹیاں محدود کرکے اُن کی مخصوص ایمرجنسی ڈیوٹیاں لگادی گئی ہیں ۔تمام موبائل پوسٹیں اور ایمر جنسی ایمبو لینسیزاعزادارین کوبروقت طبی امداد مہیا کرنے کے لیے میڈیکل کٹس کے ساتھ ماتمی جلوسوں کے ہمراہ رہیں گی۔ایمرجنسی آفیسر اور ٹرینڈ ڈاکٹرز تمام انتظامات کی نگرانی کریں گے ۔ ڈائریکٹر جنرل ٬پنجاب ایمر جنسی سرو س(ریسکیو1122 ) میاں محسن رشیدنے کہا کہ اس طرح کے عوامی اجتماعات کے لیے ایسے انتظامات بہت ضروری ہیں تاکہ اگر خدانخواستہ کوئی ایمر جنسی صورتِ حال پیداہو تو اس سے بھی فوراً نبردآزماہوا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوراً 1122 پر کال کریں کیونکہ بروقت کال ہی بروقت ریسکیو کو یقینی بناسکتی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
صدر ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان کے اصلاحاتی ایجنڈے کی حمایت کا اعلان
-
نائب وزیراعظم اوروزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سے گیمبیا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی ملاقات
-
پاکستانی نوجوان سعودی کمپنیوں کے ساتھ مل کر چھوٹے کاروبار شروع کریں گے، وفاقی وزرا
-
جن سے اپنا صوبہ نہیں چلایا جا رہا وہ پنجاب کی کارکردگی سے حسد کر رہے ہیں‘عظمیٰ بخاری
-
ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان میں معاشی استحکام لانے کیلئے حکومتی اقدامات کی تعریف
-
نوجوانوں کو آئی ٹی کے شعبہ میں ہنر مند بنا کرمعاشرے کا مفید شہری بنائیں گے ،شزہ فاطمہ
-
متحدہ عرب امارات کے ساتھ پاکستان کے تجارتی خسارہ میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں کمی ، یواے ای کوپاکستان کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر37.44 فیصدکااضافہ ،درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر34.30 فیصدکمی
-
امریکی سفیر کی پی ٹی آئی رہنماؤں سے اہم ملاقات
-
اسلام آباد کی انتظامیہ نے نان اور روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعتماد کا رشتہ ہے، حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرے گی، وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان
-
چیف جسٹس کا فیض آباد دھرنا کمیشن کی رپورٹ پر برہمی کا اظہار ” جنٹلمین “کو رپورٹ میں بری کیوں کیا جا رہا ہے؟.قاضی فیض عیسی
-
لوگوں کی خواہش ہے میرے خلاف انکوائری ہو لیکن یہ خواہش پوری نہیں ہوگی، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.