یوم عاشور کے موقع پرشہر فول پروف اقدامات کئے گئے ہیں٬راجہ اشفاق سرور
منگل 11 اکتوبر 2016 12:14
(جاری ہے)
یہ بات انہوں نے ڈی سی او آفس راولپنڈی میں یوم عاشورہ کے موقع پر سیکیورٹی کے انتظامات سے متعلق ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کہی۔
پارلیمانی سیکرٹری برائے امور نوجواناں پنجاب چوہدری سرفراز افضل اراکین صوبائی اسمبلی پنجاب راجہ محمد حنیف ایڈووکیٹ ٬ عمر فاروق٬ ملک افتخار احمد٬رہنما مسلم لیگ (ن) سردار نسیم ٬ڈاکٹر جمال ناصر٬ ڈی سی او طلعت محمود گوندل٬ سی پی اور اسرار احمد عباسی٬جید علمائے کرام کے علاوہ متعلقہ محکموں کے افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔راجہ اشفاق سرورنے کہا کہ محرم الحرام کے دوران اور یوم عاشورہ پر امن و امان , مذہبی رواداری اور ملی یکجہتی قائم رکھنے کے لیئے تمام علمائے کرام متحد اور پرعزم ہیں اور انتظامیہ و پولیس اور سیکیورٹی اداروںکی طرف سے بھی امن و امان کو قائم رکھنے کے لیئے خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں ۔ انہو ںنے کہا کہ ضلعی اور سب ڈویژن کی سطح پر تمام متعلقہ ادارے فوکس رہ کر اپنے علاقوں میں عزاداری جلوسوں و مجالس کے پرامن انعقاد کے لیئے حفاظتی اقدامات یقینی بنائیںتاکہ کوئی بھی شر پسند عناصریوم عاشورہ کے موقع پر اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہ ہو سکیں۔صوبائی وزیر نے کہا کہ یوم عاشورہ کے موقع پر امن و امان اور مذہبی ہم آہنگی برقرار رکھنے کے لیئے باہمی رابطوں کومزید موثر بنایا جائے اور مقامی انتظامیہ سے مربوط روابط کے ذریعے شرپسند عناصر اور مشکوک افرادپر کڑی نظر رکھی جائے تاکہ کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقعہ سے بروقت نمٹا جا سکے۔ڈی سی او طلعت محمود گوندل اور سی پی او اسرار احمد عباسی نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ یوم عاشور ہ موقع پر راولپنڈی میں تمام جلوسوں اور مجالس کو سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیئے گئے ہیںاور یوم عاشورہ کے جلوس اور مجالس میں بغیر چیکنگ کوئی شخص داخل نہیں ہو گا ۔ انہو ںنے کہا کہ جلوسوں کے مقررہ روٹس کی پابندی یقینی بنائی جائے گی ۔انہو ںنے اس سلسلے میں علمائے کرام سے اپیل کی کہ وہ قواعد و ضوابط کی پابندی یقینی بنائیں تاکہ کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے اور یوم عاشورہ کے موقعہ پر امن و امان کے قیام اور عوام کی قیمتی جانوں کا تحفظ یقینی بنانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.