پشاور٬کیپٹل سٹی پولیس آفیسر طاہر خان کا کینٹ کا دورہ ٬سیکورٹی کاجائزہ لیاگیا

منگل اکتوبر 16:47

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 اکتوبر2016ء) کیپٹل سٹی پولیس آفیسر طاہر خان نے کینٹ کا دورہ کیا۔اورسیکورٹی انتظامات کاجائزہ لیاگیا ٬اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکاکہنا تھا کہ سیکورٹی کے لیے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

تمام پوائنٹس پر پولیس کی تعیناتی کاعمل مکمل کر لیا گیاہے ۔ آٹھ سو پولیس اہلکاروں کو صرف جلوس کے آگے اور پیچھے سیکورٹی پرتعینات کیا گیا ہے۔ جلوس کی تمام گزرگاہوں کو مکمل طور پر چیک کرنے کے بعد کلئیر کردیا گیا ہے۔۔ بی ڈی یو اور سراغ رساں کتوں کی مدد سے علاقے کو کلئیر کیا گیاہے۔

متعلقہ عنوان :