ایشون نے ابتدائی 39 ٹیسٹ میچز میں زیادہ وکٹوں کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

منگل 11 اکتوبر 2016 17:36

ایشون نے ابتدائی 39 ٹیسٹ میچز میں زیادہ وکٹوں کا نیا عالمی ریکارڈ قائم ..

انڈور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2016ء) بھارتی ٹیم کے مایہ ناز سپنر روی چندرن ایشون ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ابتدائی 39 میچز میں زیادہ وکٹیں لینے والے بائولر بن گئے٬ ایشون نے نیوزی لینڈ کے خلاف آخری ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں 7 وکٹیں لیکر یہ سنگ میل عبور کیا٬ انہوں نے آسٹریلیا کے کلیری گریمٹ کا ریکارڈ توڑ دیا٬ گریمٹ نے ابتدائی 39 میچز میں 216 وکٹیں لے رکھی تھیں٬ پاکستان کے وقار یونس 208 وکٹوں کے ساتھ تیسرے٬ ڈینس للی 206 وکٹوں کے ساتھ چوتھے اور ڈیل سٹین 204 وکٹوں کے ساتھ پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گئے آخری ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں ایشون نے جادوئی سپن بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف ٹیم کی مضبوط بیٹنگ لائن اپ کی دھجیاں بکھیر دیں٬ انہوں نے 7 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی٬ انہوں نے 39 ٹیسٹ میچز میں 220 وکٹیں لیں اور اس کے ساتھ ہی وہ ابتدائی 39 ٹیسٹ میچز میں زیادہ وکٹیں لینے والے دنیا کے پہلے بائولر بن گئے۔