کشیدگی کے باوجود روس پر پابندیوں کا ارادہ نہیں٬ فرانس
روس کو حلب میں جنگ بندی کے لیے قائل کرنے کی کوششیں جاری رکھیں گے٬فرانسیسی وزیرخارجہ
جمعرات 13 اکتوبر 2016 11:42
(جاری ہے)
میڈیارپورٹس کے مطابق فرانسیسی وزیرخارجہ جان مارک ایرولٹ نے بدھ کے روز ایک بیان میں کہا کہ ان کا ملک فوری طور پر روس اور ایران پر پابندیوں کے نفاذ کے لیے تیار نہیں۔
اگرچہ یہ دونوں ملک شام کے شہر حلب میں قتل عام جاری رکھنے کے حامی ہیں مگر اس کے باوجود فرانس ان پرپابندیاں عاید نہیں کرے گا۔اٹلی میں جرمن اور اطالوی وزرائے خارجہ سے ملاقات کے بعد ایک پریس کانفرنس میں فرانسیسی وزیرخارجہ نے کہا کہ ان کا ملک روس یا ایران کے خلاف پابندیوں کے نفاذ کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا۔شام کے بحران کے حل کے بارے میں بات کرتے ہوئے ایرولٹ کا کہنا تھا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ شام کے مسئلے کا حل بات چیت میں ہے۔ فوجی کارروائی مسئلے کا حل نہیں ہے۔انہوں نے شام میں کشیدگی کم کرنے اور جنگ سے متاثرہ شہریوں تک امداد پہنچانے کے لیے فوری طور پر مذاکرات کی بحالی پر بھی زور دیا۔ ایک سوال کے جواب میں فرانسیسی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ ان کا ملک روس کو حلب میں جنگ بندی کے لیے قائل کرنے کی کوششیں جاری رکھے گا۔ روس پر شام کے معاملے کے باعث پابندیاں عاید کرنے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا۔اس موقع پر اطالوی وزیر خارجہ پاؤلو جنتیلونی نے کہا کہ توقع تھی کہ اتحادی ممالک روس پر اثرانداز ہوں گے مگر بات چیت کی کوششیں کامیاب نہیں رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شام کے صدر بشارالاسد حلب شہر کو برباد کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔ مگر عالمی برادری کو حلب کی بربادی کسی صورت میں قبول نہیں ہے۔ جرمن وزیر خارجہ فرانس فالٹر شٹائمنیر نے کہا کہ شام کا بحران ہماری اخلاقی سچائی کا آئینہ دار ہے۔ ہمیں ہر صورت میں انسانی قتل عام کو روکنا ہے نہ صرف حلب میں بلکہ پورے شام میں جاری جنگ وجدل بند کرانا ہوگا۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب میں طوفانی بارشیں، مسجد کی چھت گر گئی
-
امریکہ کا بھارت سے گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش کے کڑے احتساب کا مطالبہ
-
آسٹریلیا، امریکہ اور کینیڈا میں سفارتکاری کی آڑ میں بھارتی خفیہ ایجنسی کا ایک اور نیٹ ورک بے نقاب
-
حریف کنزرویٹوامیدوارسوزن ہال خطرناک ہے، میئرصادق خان
-
غیرملکیوں کا ایپلیکیشن ٹیکسی سے منسلک ہونا غیرقانونی ہے، سعودی عرب
-
بغیر کارڈ کے حج پرپابندی،سعودی حکومت نے بڑی شرط عائد کردی
-
متحدہ عرب امارات میں شید بارش کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر
-
راہول گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی کو ’جھوٹ کی مشین‘ قراردے دیا
-
بنگلہ دیش میں اپریل کے دوران گرمی کا 76 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
سعودی ولی عہد سے دیمتری کرکینٹز کی ملاقات، ایکسپو 2030 کی تیاریوں کا جائزہ
-
سعودی عرب کا دنیا کو پولیو فری بنانے کے لیے 60 کروڑ ڈالر کی امداد کا علان
-
اماراتی شاہی خاندان کی دولت بل گیٹس اور جیف بیزوز سے بھی زیادہ ،سات سو گاڑیوں کے مالک ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.