صوبائی حکومت مرکز سے اپنے تمام حقوق لے کر رہے گی٬مظفر سید ایڈوکیٹ
جمعرات 13 اکتوبر 2016 18:20
(جاری ہے)
اس موقع پر تماشایئوں٬ بلدیاتی نمائندوں اور عمایدین علاقہ کی بڑی تعداد موجود تھی۔
تقریب سے تیمرگرہ تحصیل ناظم ریاض محمد٬ تحصیل کونسلر محمد رازق٬ ڈسٹرکٹ کونسلر محمد حکیم خان٬ فضل قادر٬ ٹورنامنٹ آرگنائزنگ کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر فضل ستار و دیگر نے بھی خطاب کیا۔تحصیل ناظم تیمرگرہ ریاض محمد نے آرگنائزنگ کمیٹی کیلئے تیس ہزار روپے نقد انعام کا اعلان کیا۔صوبائی وزیر خزانہ مظفر سید ایدوکیٹ نے ونر ٹیم کیلئے بارہ ہزار٬ رنرآپ ٹیم کیلئے دس ہزار جبکہ آرگنائزنگ کمیٹی کیلئے 38ہزار روپے انعام کا اعلان کیا۔اپنے خطاب میں وزیر خزانہ نے کہا کہ کرپٹ حکمرانوں نے قوم کے پیسوں سے بڑے بڑے محلات تعمیر کئے ہیں اور قومی دولت لوٹ کر بیرون ممالک منتقل کر دیا ہے۔انھوں نے کہا کہ صوبائی حکومت مرکز سے اپنے تمام حقوق لے کر رہے گی۔انھوں نے کہا کہ ہم تیل٬ گیس٬بجلی٬ جنگلات اور قیمتی معدنیات میں اپنا حصہ مانگتے ہیں تاکہ ہماری آنے والی نسلیں خوشحال زندگی گزار سکیں۔مظفر سید نے کہا کہ اُن کی پارٹی جماعت اسلامی روز اول سے کرپشن سے پاک خوشحال اور اسلامی پاکستان کیلئے جدوجہد کر رہی ہے اور نوجوان اس مقصد کیلئے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔انھوں نے کہا کہ تیمرگرہ میں چھیالیس کنال آراضی پر سٹیڈیم کی تعمیر کیلئے فنڈز مختص کئے گئے ہیں تاہم زمین کا مسئلہ ابھی تک حل نہیں ہوا ہے جسکی وجہ سے اس پر کام کا آغاز نہیں ہو سکا۔علاقے میں ترقیاتی کاموں کے بارے میں انھوں نے کہا کہ تالاش بائی باس سڑک پر کام جاری ہے٬چکدرہ تیمرگرہ شاہراہ کو جلد موٹر وے سے منسلک کیا جائے گا اور آئندہ بجٹ میں گوپلم ایریگیشن سکیم کیلئے بھی فنڈز مختص کئے جائیں گے۔انھوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ قلم و کتاب سے اپنا رشتہ مضبوط کریں اور ملکی نظام کو درست کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔مقررین نے شرکاء سے اپیل کہ آضاخیل پشاور میں بائیس اکتوبر سے شروع ہونے والے دوروزہ اجتماع میں خود بھی شرکت کریں اور اپنے دوستوں اور رشتہ داروں کو بھی شریک کریں انھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کا یہ اجتماع عام کرپشن کی تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا۔آ خر میں مہمانوں نے بہترین ٹیموں اور کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور شیلڈز تقسیم کئے۔مزید قومی خبریں
-
لاہورپولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں ، 3486 ملزمان گرفتار
-
پنجاب حکومت کا کسانوں سے گندم نہ خریدنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج
-
کسی کو اپنی ذاتی سیاست کسانوں کی آڑ میں چمکانے کی اجازت نہیں دیں گے‘عظمیٰ بخاری
-
بھابھی نے شادی والے دن دلہا کو گرفتار کرادیا،جمشید کوارٹر تھانے کے باہر انوکھا احتجاج ،رشتے دار دلہے کی شیروانی لے کر تھانے پہنچ گئے
-
خرم شیر زمان کا سندھ حکومت پر من پسند افراد کو پروٹوکول دینے کا الزام
-
سیالکوٹ پولیس کی کارروائی،ناجائز اسلحہ کی نمائش پر 3 ملزمان گرفتار
-
سکول ٹیچر کو گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل اور خوبرو جوڑے کو گھر میں تیزدھار آلہ سے ذبح کر دیا گیا
-
پسند کی شادی کرنیوالی 22سالہ لڑکی کرنٹ لگنے سے جاں بحق، قتل کا خدشہ
-
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال
-
برصغیر کے عظیم مجاہد ٹیپو سلطان کا225واں یوم شہادت4مئی کو منایا جائے گا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
زرداری پی ٹی آئی ،ہمارے درمیان مفاہمت کا کردار ادا کرنا چاہیں تو خوش آمدید کہیں گے ‘ رانا تنویر حسین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.