پیف پارٹنر سکولوں میںطالب علموں کی تعداد 25لاکھ تک پہنچ چکی ہے٬طارق محمود
جمعرات 13 اکتوبر 2016 18:23
(جاری ہے)
اس موقع پرفروغ تعلیم کے مختلف منصوبوں پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس نے اس بات پر اطمینا ن کا اظہار کیا کہ کہ پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن نے معاشی تنگدستی کو تعلیم کی راہ میں رکاوٹ نہیں بننے دیا۔
اس طرح لڑکیوں کی تعلیم تک رسائی میں خاطر خواہ بہتری آئی ہے۔ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے ایم ڈی پیف طارق محمودنے کہا کہ پارٹنر سکول اپنے عمارتی ڈھانچے کی بہتری پر خاطر خواہ توجہ دیں تا کہ طالب علموں کوموافق ماحول میں حصول تعلیم میں کوئی مشکل نہ آنے پائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ بھٹہ مزدوروں کے تصدیق شدہ بچوں کو داخل کر نے والے نجی سکول پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن سے رابطہ کریں تاکہ ان طالب علموں کو مفت تعلیم کے لیے ووچر زجاری کیے جاسکیں۔اس حوالے سے محکمہ تعلیم کے ای ڈی او حضرات اپنے اپنے اضلاع میں نجی سکولوں کو با خبر رکھیں تاکہ بھٹہ مزدوروں کے بچوں کی مفت تعلیم میں کوئی رکاوٹ نہ آنے پائے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پارٹنر سکول پیف کے سٹوڈنٹ انفارمیشن سسٹم میں اپنے طالب علموں کا ضروری ریکارڈ بشمول والدین کے شناختی کارڈ کے درست اندراج کویقینی بنائیں ۔ اس موقع پر پروگرام ڈائریکٹرز نے مفت تعلیم کے منصوبوںکے بارے میں اجلاس کو آگاہ کیا۔مزید قومی خبریں
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.