زرعی ماہرین کی کاشتکاروں کو گندم کی کاشت 20نومبر تک مکمل کرنے کی ہدایت

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 13:03

سرگودھا۔15 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2016ء)زرعی ماہرین نے کاشتکاروں کو گندم کی کاشت 20نومبر تک مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے ٬زرعی ماہرین نے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ گندم کی کاشت کیلئے زمین کی تیاری شروع کر دیںاور اسے بروقت کاشت کرتے ہوئے 20نومبرتک بوائی مکمل کر لیں٬زرعی ماہرین کے مطابق 20نومبر کے بعد کاشت کی گئی فصل کی فی ایکڑ پیداوار کم ہو جاتی ہے ٬ ایک اندازہ کے مطابق 20نومبر کے بعد کاشت کی گئی گندم کی پیداوار میں 15سے 20 کلو گرام روزانہ کے حساب سے کمی واقع ہو تی ہے ٬گندم کی موسمی کاشت کیلئے 45تا 60کلو گرام بیج فی ایکڑ استعمال کیا جائے جبکہ زیادہ پیداوار دینے والی گندم کی اقسام پاسبان 90 ٬ انقلاب 91 ٬ پنجاب 91٬ پروانہ 94٬ کاشت کیلئے موزوں ہے ٬بیج کو ہمیشہ پھپھوندی کش زہر لگا کر استعمال کیا جائے نیز ہمیشہ صاف ستھرا بیماریوں سے پاک اور تصدیق شدہ بیج ہی کاشت کیا جائے ۔