وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز نے ہر قسم کے شیشے٬ اس سے منسلک اشیا ء اور ذائقے دار تمباکو کی درآمد پر پابندی عائد کردی
امپورٹ پالیسی میں ترمیم کیلئے قانونی ریگولیٹری آرڈر بھی جاری ٬پابندی سے تقریباً 37 لاکھ نوجوان شیشے کی لت سے چھٹکارہ حاصل کرسکیں گی مقامی سطح پر شیشے کی تیاری کی بھی اجازت نہیں٬تمام صوبائی سیکرٹریز کو خطوط ارسال کر دئیے گئے‘پراجیکٹ مینیجرٹوبیکو کنٹرول سیل
ہفتہ 15 اکتوبر 2016 18:08
(جاری ہے)
وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز میں ٹوبیکو کنٹرول سیل کے پراجیکٹ مینیجر محمد جاوید نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ گلوبل ایڈلٹ ٹوبیکو سروے 2015 کے مطابق پاکستان میں 37 لاکھ نوجوان شیشہ پینے کے عادی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ شیشہ چلانے والے کئی پالرز یہ دعوی کرتے ہیں کہ اس میں تمباکو استعمال نہیں کیا جاتا لہٰذاایس آر او میں خاص طور پر یہ بات بھی واضح کی گئی کہ تمباکو کے بغیر استعمال ہونے والے شیشے کی درآمد پر بھی پابندی ہوگی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں اس بات کا خدشہ تھا کہ شیشے کی درآمد پر پابندی کے بعد مقامی سطح پر اس کی تیاری شروع ہوسکتی ہے لہٰذاتمام صوبائی سیکرٹریز کو خطوط بھیجے گئے کہ مقامی سطح پر شیشے کی تیاری کی اجازت نہیں۔واضح رہے کہ تمباکو نوشی دنیا بھر میں ہونے والی اموات کی بڑی وجہ ہے جسے روکا جاسکتا ہے٬ پاکستان میں ہر سال اس سے ایک لاکھ 8 ہزار 800 افراد لقمہ اجل بن جاتے ہیں۔پاکستان میں ہر روز 6 سے 15 سال تک کی عمر کے 1200 بچے تمباکو نوشی شروع کرتے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.