پیپلزپارٹی کی ریلی ٬کراچی ٹریفک پولیس نے متبادل راستوں کی تفصیلات جاری کردیں
ہفتہ 15 اکتوبر 2016 18:10
(جاری ہے)
متبادل راستے برائے ائر پورٹ: کلفٹن و ڈیفنس کے رہائشی ائر پورٹ جانے کے لیے ہینو چورنگی اور کورنگی انڈسٹریل ایریا روڈ ٬ شاہ فیصل کالونی برج کا استعمال کریں ۔
اسی طرح شارع فیصل سے ائرپورٹ جانے والے حضرات بھی FTC برج سے کورنگی روڈ کا استعمال کر کے اپنی منزل مقصود کو جا سکتے ہیں۔وہ حضرات جو گلشن ایریا سے کلفٹن جانا چاہیں شہید ملت ٬ ہینو چورنگی کا روٹ اختیار کریں ۔ وہ حضرات جو ائرپورٹ سے جانب صدجانا چاہیں وہ ڈرگ روڈ ٬ راشد منہاس روڈ ٬ اسٹیڈیم روڈ ٬ یونیورسٹی روڈ ٬ PPP چورنگی سے کوریڈور IIIکا روٹ اختیار کریں ۔ وہ حضرات جو ائرپورٹ سے جانب کلفٹن ٬ ڈیفنس جانا چاہیں وہ شاہ فیصل کالونی برج سے کورنگی انڈسٹریل ایریا روڈ ٬ کورنگی روڈ کا روٹاختیار کریں ۔ ناظم آباد ٬ لیاقت آباد کے رہائشی ائر پورٹ جانے کے لیے نیپا ڈرگ روڈ کا روٹ اختیار کریں ۔ اسی طرح اسٹیڈیم روڈ سے ملینئم اور ڈرگ روڈ کا روٹ اختیار کیا جائے۔اسپتالوں کے روٹ:ضیاء الدین ہسپتال جانے کے لیے سی ویو روڈاور چائنا چورنگی کا استعمال کریں۔ سائوتھ سٹی ہسپتال جانے کے لیے بحریہ انڈر پاس کا استعمال کریں۔ کلفٹن و ڈیفنس کے رہائشی جناح اسپتال جانے کے لیے چوھدری خلیق الزمان روڈ ٬ للی برج٬ کینٹ سے اسکول روڈ کا استعمال کریں۔اور لانڈھی کورنگی والے حضرات کورنگی روڈ سے CSD سے بائیں جانب جناح اسپتال جا سکیں گے۔جبکہ گارڈن اور صدر وغیرہ کے رہائشی صدر سے ہوتے ہوئے اسپتال جا سکیں گے۔سول ہسپتال جانے کے لیے بوہرہ پیر ۔ چاند بی بی روڈ کا استعمال کریں۔ لیاقت نیشنل اور آغا خان ہسپتال جانے کے لیے یونیورٹی روڈ ٬ نیو ٹائون سے اسٹیڈیم روڈ کا استعمال کریں۔ اور ایسٹ و ملیر سے آنے والے ڈرگ روڈ سے راشد منہاس اور اسٹیڈیم روڈ کا استعمال کریں۔ ریلوے اسٹیشن کے روٹ:کینٹ اسٹیشن جانے کے لیے شہید ملت ۔ہینو چورنگی۔ کورنگی روڈ۔ سن سیٹ بلیوارڈ۔ پنجاب چورنگی۔ سب میرین سے دائیں جانب خلیق الزمان روڈ سے کینٹ اور ضیاء الدین روڈ ۔ PIDCِ شاہین کمپلیکس ۔ آئی آئی چندریگر روڈ سے سٹی اسٹیشن۔ کینٹ اسٹیشن جانے کے لیے صدر ۔زینب مارکیٹ ۔ آواری ۔ فاطمہ جناح روڈ کا استعمال بھی کیا جا سکتا ہے۔مذکورہ بالا ریلی کو مدنظر رکھتے ہوئے اس کے روٹ پر جانے سے گریز کیا جائے متبادل روٹ کا انتخاب کریں تاکہ ہر قسم کی پریشانی سے بچا جاسکے۔ تمام ہیوی ٹریفک کو ICI چوک کی طرف آنے کی اجازت نہیں ہوگی اسے ناردرن بائی پاس کی طرف موڑ دیا جائے گا۔ اور چھوٹی گاڑیوں کو مرزا آدم خان روڈ کی طرف موڑ دیا جائے گا۔کسی بھی قسم کی گاڑی کو روڈ پر پارک کرنے سے گریز کریں ۔ ٹریفک پولیس کی ہدایات پر عمل کریں اور کسی بھی پریشانی یا ٹریفک جام کی صورت میں ٹریفک پولیس ہیلپ لائن 1915 پر کال کریں اسکے علاوہ ٹریفک پولیس کے واٹس ایپ نمبر0305-9266907 ٬ سندھ پولیس ریڈیو چینل FM-88.6 ٹیون کریں اور فیس بک پیج www.facebook.com/karachitrafficpolice سے ٹریفک سے متعلق معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
گوادر میں حفاظتی باڑ لگانے کے سرکاری منصوبے پر خدشات
-
نسل پرستی اور غربت میں باہمی تعلق ہے، جرمن مطالعے کے نتائج
-
فرانسیسی دستے یوکرین بھیجے گئے تو روسی فوج کا جائز ہدف ہوں گے، ماسکو
-
اقتصادی رابطہ کمیٹی کی وزیراعظم آفس کی تزئین و آرائش اور ملازمین کو اضافی الاﺅنس دینے کے لیے147ارب روپے کی منظوری
-
حکومت پنجاب کا شہریوں کیلئے بڑا ریلیف، آٹے کے تھیلوں کے قیمت میں ریکارڈ کمی کردی
-
رفح حملے پر خدشات، اسرائیل کو امریکی بموں کی ترسیل معطل
-
عمران خان نے ہمیشہ درس دیا کہ قانون کی عملداری سے ہی ملک ترقی کرے گا
-
پاکستان کی تاریخ کے بدترین سانحہ 9 مئی کو کل
-
9 مئی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، یوسف رضا گیلانی
-
بطور اپوزیشن لیڈر میں ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس کو مسترد کرتا ہوں
-
بھارت میں روسی فوج کے لیے بھرتیاں کرنے والے چار ملزم گرفتار
-
عوام کیلئے بری خبر،بجلی کی قیمت میں 2 روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.