سینیٹ کی ذیلی کمیٹی نے موبائل کمپنیز کی جانب سے صارفین سے موبائل کارڈز پر وصول کیے جانے والے ٹیکس پر جواب طلب کرلیا، موبائل کمپنیز طویل عرصے سے ان صارفین سے بھی ٹیکس وصول کررہی ہیں جن پر یہ ٹیکس عائد نہیں ہوتا۔سینیٹر داود خان اچکزئی
میاں محمد ندیم ہفتہ 15 اکتوبر 2016 20:14
اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔15اکتوبر۔2016ء) سینیٹ کی ذیلی کمیٹی نے موبائل کمپنیز کی جانب سے صارفین سے موبائل کارڈز پر وصول کیے جانے والے ٹیکس پر جواب طلب کرلیا، موبائل کمپنیز طویل عرصے سے ان صارفین سے بھی ٹیکس وصول کررہی ہیں جن پر یہ ٹیکس عائد نہیں ہوتا۔یہ معاملہ سینیٹر داود خان اچکزئی کی صدارت میں قانون سازی کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں اٹھایا گیا۔
سینیٹر داو¿د کہتے ہیں کہ یہ معاملہ انہوں نے اٹھایا، ان کا ماننا ہے کہ موبائل کمپنیاں اپنے تمام صارفین سے برابر ٹیکس وصول کررہی ہیں جو ناانصافی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ صارفین کی جانب سے 100 روپے موبائل لوڈ کروانے پر ہر بار ودہولڈنگ اور دیگر ٹیکس کی مد میں تقریباً 35 روپے کی کٹوتی کی جاتی ہے۔(جاری ہے)
ان کا مزید کہنا تھا کہ ایسا میکنزم بنایا جائے جس سے ٹیکس کی وصولی صرف انہی صارفین سے ہو جو ٹیکس ادا کرنے والی کٹیگری میں آتے ہیں۔
اے این پی کے سینیٹر کا مزید کہنا تھا کہ بہت سے موبائل صارفین ایسے ہیں جو ماہانہ بمشکل 8ہزار روپے کماتے ہیں، ایسے تمام لوگوں پر ٹیکس کا اطلاق نہیں ہوتا تو پھر وہ موبائل کارڈز پر ٹیکس کیوں ادا کریں؟ودہولڈنگ اور اس قسم کے دیگر ٹیکس ان صارفین سے وصول کیے جارہے ہیں جو نیشنل ٹیکس نمبر رکھتے ہی نہیں۔سینیٹر داود نے بتایا کہ سب کمیٹی نے پی ٹی اے سے ان تمام صارفین کو ٹیکس ادائیگی سے مبرا کرنے کا کہا ہے جوٹیکس ادا کرنے والی کٹیگری میں نہیں آتے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پی ٹی اے سے ایسا سسٹم بنانے کا کہا گیا ہے جس کے تحت غریب افراد کو ٹیکس ادائیگی سے چھوٹ فراہم کی جاسکے، پی ٹی اے کے عہدیداران نے ہمیں مطلع کیا ہے کہ وہ کبینٹ سیکریٹریٹ کی بنائی گئی پالیسی پر عمل کریں گے۔ذیلی کمیٹی کے کنوینئر کا مزید کہنا تھا کہ موبائل کمپنیوں نے ایک عام شخص پر سالانہ لاکھوں کمانے والے افراد کے برابر ٹیکس کا بوجھ لاد دیا ہے جو سراسر تفریق ہے۔اس حوالے سے سینیٹ کی ذیلی سب کمیٹی نے اگلے اجلاس کے لیے فیڈرل بورڈ آف ریونیو سے رابطے کا فیصلہ کیا ہے ،جس میں غریب صارفین کو ٹیکس سے چھوٹ دینے کے طریقوں پر غور کیا جائے گا۔سینیٹر داود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ ہم جلد ہی غریب صارفین کو موبائل کارڈز پر وصول کیے جانے والے ٹیکس سے چھٹکارا دلانے کے طریقے پر غور کریں گے، اس کے لیے ہم نے ایف بی آر سے متعلقہ افراد کو دعوت دینے کافیصلہ کیا ہے۔مزید اہم خبریں
-
متحدہ عرب امارات میں 3 ماہ قبل لاپتا پاکستانی لڑکا مردہ حالت میں پایا گیا
-
غزہ کی جنگ: ترکی نے اسرائیل سے تجارتی تعلقات معطل کر دیے
-
صحافت جمہوریت ، احتساب اور متنوع آوازوں کے لئے پلیٹ فارم فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے، چیئرمین سینیٹ کا پیغام
-
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستانی مندوب کی مسلمانوں، عیسائیوں اور کشمیریوں کے خلاف بھارتی مظالم کی مذمت ، جبر کے خاتمے پر زور
-
پی آئی اے حکام کی آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر صحافی برادری کو مبارکباد
-
امریکا نے نئے آئی ایم ایف بیل آٹ کیلئے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کردی
-
مغربی بنگال کے گورنر پر جنسی ہراسانی کا الزام، ایک نیا سیاسی تنازعہ
-
نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کا چین کے نیوی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل سے ملاقات ، دوطرفہ بحری تعاون پر گفتگو
-
لاہور پولیس پر حملوں میں ملوث ملزم کی گرفتاری، ابتدائی تفتیش میں اہم انکشافات
-
سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کیلئے کوئی نا کوئی طریقہ کار ہونا چاہیے،عطاءتارڑ
-
پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں نہ ملنے کا کیس سماعت کیلئے مقرر
-
نیب نے بہت سارے لوگوں کی زندگیاں تباہ کیں اس کا جوابدہ کون ہوگا،شاہد خاقان عباسی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.