حافظ آباد٬ ملاوٹ سے پاک اشیائے خوردو نوش کے قوانین پر عمل کی ضرورت ہے٬
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر حافظ آباد نعمان حفیظ
اتوار 16 اکتوبر 2016 20:31
(جاری ہے)
انہوں نے ان خیالات کا اظہار ورلڈ فود ڈے کی مناسبت سے ڈسٹرکٹ کمپلیکس میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
تقریب کا اہتمام فوڈ ڈیپارٹمنٹ نے کہا تھا جبکہ ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر محمد اسلم شاہین٬ ای ڈی او زراعت محمد یوسف چہل٬ محکمہ فوڈ ٬ صحت اور زراعت کے افسران ٬ ہوٹل اور بیکری مالکان اور این جی او ز کے نمائندوں نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ اے ڈی سی نے کہا کہ آج کا دن منانے کا مقصد صحت بخش٬ محفوظ اور متوازن خوراک کی اہمیت کو اُجاگر کرنے کے ساتھ اُس تک ہر ایک کی رسائی کے سلسلہ میں شعورو آگاہی فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قرآن اور حدیث میں حلال٬ طیب رزق کی اہمیت کو صراحت کے ساتھ بیان کیا گیا ہے اور ملاوٹ کرنے واکے کو سخت وعید سنائی گئی ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر محمد اسلم شاہین ای ڈی اوزراعت محمد یوسف چہل٬ اسسٹنٹ ڈائریکٹر فوڈ رانا محمدارشاد اور ڈسٹرکٹ سینٹری انسپکٹر ارشاد اللہ نے ورلڈ فوڈ ڈے منانے کی غرض و غایت کو اُجاگر کرتے ہوئے کہا کہ ایک صحت مند معاشرے کی تشکیل کے لئے ضروری ہے کہ ہر شخص کو متوازی٬ صاف ستھری اور ملاوٹ سے پاک اشیائے خوردو نوش دستیاب ہوں۔انہوں نے کہا کہ عوام کو ملاوٹ شدہ ٬ غیر معیاری اور جعلی اشیاء کے خوردو نوش کے مضر اثرات اور انکے استعمال سے لا حق ہونے والی بیماریوں سے بچانے کے لئے فوڈ اتھارٹی کے ساتھ جدید فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹی بھی بنائی گئی ہے اور ضلعی سطح پر بھی مو ثر کریک ڈائون کے ذریعے حفظان صحت کے اصولوں پر عمل در آمد کروایا جا رہا ہے۔مزید قومی خبریں
-
امریکی سفیر سے آئین کی بالادستی، ملٹری کورٹس پر بات ہوئی، عمرایوب
-
خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں نے تباہی مچا دی
-
لاہور ، بدنام زمانہ ڈکیت گینگ کے 2ارکان گرفتار
-
پاکستان امن کا گہوارہ نہ بنا تو ترقی وخوشحالی کے تمام تر خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکیں گے‘احسن اقبال
-
امن کے بغیر پائیدار ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں ، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی یونیورسٹی آف نارووال میں کانفرنس سے خطاب
-
خیبر،جمرود پولیس کی کارروائی، 2ملزمان گرفتار
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کومناسب پلیٹ فارم مہیا کرکے ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، رانا مشہود احمد خان
-
احسن اقبال کی عام انتخابات میں کامیابی کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
-
وزارت آئی ٹی نوجوانوں کی ترقی کیلئے کوشاں ہے، شنزہ فاطمہ
-
10مئی کے بعد غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا جائے گا، شرجیل میمن
-
پی ٹی آئی خواتین رہنماوں صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
-
متنازع ٹویٹس کیس میں اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 15 مئی تک توسیع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.