گیارہویں جماعت کے نتائج میں غلطیوں کا اقدام لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج

نتائج کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے٬درخواست دائر

پیر 17 اکتوبر 2016 20:41

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اکتوبر2016ء) گیارہویں جماعت کے نتائج میں غلطیوں کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے استدعا کی گئی ہے کہ نتائج کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے لاہور ہائیکورٹ میں یہ درخواست طالبہ پلوشہ خان نے اشتیاق چودھری ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی ہے جس میں لاہوربورڈ٬ سیکرٹری تعلیم اورپنجاب حکومت کو فریق بنایاگیا ہے٬ درخواست میں کہا گیا ہے کہ کہ لاہور بورڈ کی نااہلی سے ہزاروں بچوں کا مستبقل دائو پر لگ گیا٬ پیپرزکی ری مارکنگ کے لیے کالجز نے سات سو روپے فیس مقرر کردی ہے٬ درخواست میں نشاندہی کی گئی کہ بورڈ نے یہ غلطی تیسری مرتبہ کی ہے٬ ہر سال بورڈ کی طرف سے نتائج میں غلطیاں کی جاتی ہیں٬ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ بورڈ کی نااہلی اور ذمہ داروں کے تعین کیلئے جوڈیشل انکوائری کرائی جائے۔

(بخت گیر)

متعلقہ عنوان :