لاہور بورڈ نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے ضمنی امتحانات کیلئے طلبا وطالبات کو رولنمبر سلپس جاری کردیں‘ امتحان کا آغاز 22 اکتوبر سے ہوگا

منگل 18 اکتوبر 2016 17:42

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اکتوبر2016ء) لاہور بورڈ نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے ضمنی امتحانات کیلئے طلبا وطالبات کو رولنمبر سلپس جاری کردیں‘ امتحان کا آغاز 22 اکتوبر سے ہوگا۔

(جاری ہے)

ترجمان لاہور بورڈ کے مطابق امتحان میں 35 ہزار امیدوار شرکت کریں گے۔ لاہور بورڈ نے امتحان میں شرکت کرنے والے طلبا وطالبات کو آن لائن رولنمبر سلپس جاری کردیں ہیں۔ ترجمان لاہور بورڈ کے مطابق طلبا ویب سائٹ http://slips.biselahore.com/ سے رولنمبر سلپس حاصل کرسکتے ہیں۔انٹرمیڈیٹ پارٹ پارٹ ون کے امتحان کا آغاز 4 نومبر کو ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :