زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں اساتذہ کیلئے ہائی بریڈ کورس ڈیزائن کرنے کے حوالے سے چار روزہ تربیتی ورکشاپ کا آغاز

منگل 18 اکتوبر 2016 22:09

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اکتوبر2016ء) زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے مرکز اعلیٰ تعلیم برائے خوراک و زراعت کے زیراہتمام اساتذہ کیلئے ہائی بریڈ کورس ڈیزائن کرنے کے حوالے سے چار روزہ تربیتی ورکشاپ کا آغاز ہوگیا ۔ یونیورسٹی کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فوڈ سائنس و ٹیکنالوجی کے ویڈیوکانفرنس روم میں جاری تربیتی ورکشاپ سے یونیورسٹی آف کیلی فورنیا امریکہ کے ڈاکٹر جیمز آر کیری اور ڈاکٹر تھامس ایل روسٹ شرکاء کو آن لائن ہائی بریڈ کورس کی ڈیزائنگ اور ماڈرن ٹیچنگ سکل بارے آگاہ کر رہے ہیں۔

ڈاکٹر جیمز کیری نے شرکاء سے کلیدی خطاب میں اُمید ظاہر کی کہ تربیتی ورکشاپ کے بعد کورس میں شریک ہر شخص اپنے موضوع کے حوالے سے کم سے کم ایک منٹ کی ویڈیو ڈاکومنٹری تیار کرنے کے قابل ہوجائیگاجسے ورکشاپ کے اختتام پر مووی پریمیئر میں نمائش کیلئے رکھا جا سکے گا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ موثر ٹیچنگ کیلئے کمپیوٹر ٹیکنالوجی اور ویڈیوز کی مدد ایک اہم پیش رفت ہوگی جس سے لیکچر کو طلبہ کیلئے مزید پرکشش بنایا جا سکے گا۔

پروفیسرڈاکٹر تھامس آر روسٹ نے کہا کہ ورکشاپ کا بنیادی مقصد شرکاء کو لرننگ مینجمنٹ سسٹم سے بھرپور آگاہی اور ٹیچنگ میں مزید بہتری کیلئے متحرک تصاویر کی حامل ویڈیوز تیار کرنے کے قابل بنایا جا سکے۔ مرکز اعلیٰ تعلیم برائے خوراک و زراعت کے چیف آف پارٹی ڈاکٹر بشیر احمد نے کہا کہ ان کا ادارہ اساتذہ کی پیشہ وارنہ استعداد کار میں اضافہ کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہا ہے۔ ورکشاپ سے ڈاکٹر نینسی ایلن اور ڈائریکٹر اکیڈمکس پروفیسرڈاکٹر غلام مرتضی نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :