بہار2016سیمسٹر کے سالانہ امتحانات جو 3اکتوبر سے شروع ہورہے ہیں ٬ضلع گوادر میں امتحانی مراکزکی حدود میں دفعہ144کے تحت غیر متعلقہ افراد کا داخلہ ممنوع ہوگا٬ ڈپٹی کمشنر گوادرکااعلامیہ

منگل 18 اکتوبر 2016 22:43

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2016ء) ڈپٹی کمشنر گوادر کے مطابق بہار2016سیمسٹر کے سالانہ امتحانات جو 3اکتوبر سے شروع ہورہے ہیں کے دوران ضلع گوادر میں امتحانی مراکز گورنمنٹ گرلز ہائی سکول مولہ بند جی ٹی روڈ گوادر٬ گورنمنٹ ہائی سکول شیپانکو بازار پسنی اور گورنمنٹ بوائز سکول اورماڑہ کی 4سو گز کی حدود میں دفعہ144کے تحت غیر متعلقہ افراد کا داخلہ ممنوع ہوگا جبکہ اس دوران امتحانی مراکز کے گردونواح میں فوٹو اسٹیٹ کی دکانیں بھی بند رہیں گی۔