سمبڑیال ٬ غریب خواتین کی بہبود کے منصوبے کے تحت مویشیوں کی مفت تقسیم

مختلف دیہاتوں سے تعلق رکھنے والی 76خواتین میں مویشی تقسیم

بدھ 19 اکتوبر 2016 23:15

سمبڑیال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2016ء) کمشنر گوجرانوالہ کپٹن محمد آصف نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر دیہی علاقوں کی غریب مستحق خواتین کی بہبود کے منصوبے کے تحت مویشیوں کی مفت تقسیم کے مرحلہ وار پروگرام میں تحصیل سمبڑیال سے مختلف دیہاتوں سے تعلق رکھنے والی 76خواتین رفعت بی بی ٬شازیہ بی بی ٬نسرین فاطمہ٬ منور بیگم٬ حلیمہ بی بی ٬ مسرت بی بی٬ شبانہ کوثر سمیت دیگر کو لاکھوں روپے مالیت کے مویشی تقسیم کئے گئے ۔

اس موقع پر ڈی سی او سیالکوٹ ڈاکٹر محمد آصف طفیل ٬ایم پی اے حلقہ چوہدری ارشد جاوید وڑائچ کے پی آر او چوہدری محمد افضل چیمہ سمیت دیگر مسلم لیگ اور خواتین کی بڑی تعداد موجود تھی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب زراعت کی ترقی اور کسانوں کی خوشحالی سمیت خواتین کو باکفالت بنانے کیلئے خطیر رقم خرچ کررہی ہے ٬پاکستان ایک زرعی ملک ہے جہاں معیشت کا انحصار زراعت اور دیہی علاقوں میں مویشی پال کر خوشحال گھرانہ کی تکمیل ہے ٬خوش قسمتی سے پنجاب حکومت نے قومی پیداوار میں نمایاں اضافہ کرنے کیلئے جو کفالتی اقدامات اٹھائے ہیں ان کے ثمرات سے زراعت ٬کسان اور مستحق خواتین کو براہ راست فائدہ پہنچ رہا ہے اور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی خصوصی دلچسپی سے زرعی سیکٹر کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے متعدد منصوبوں پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جارہا ہے اور پنجاب بھر میں پہلی دفعہ مستحق خواتین کو مفت مویشی دے کر انکو متحرک اور فعال بنایا جارہا ہے جو کہ حکومت پنجاب کا احسن قدم ہے ۔

متعلقہ عنوان :