چین اور فلپائن کا دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق٬دونوں ممالک میں13معاہدے
فلپائن کے ساتھ باہمی سیاسی اعتماد کو مضبوط بنایا جائے ٬حقیقی تعاون کو توسیع اور عوامی تبادلوں میں اضافہ کیا جائے ٬چینی صدر نے فلپائن کے ساتھ تعلقات کی بہتری کے لیے چار نکاتی تجاویز پیش کردیں فلپائن اور چین کے درمیان دوستی مضبوط ہے٬ دونوں ممالک کے تعلقات بہتر ہوں گے٬ فلپائنی صدر
جمعرات 20 اکتوبر 2016 16:09
(جاری ہے)
اس موقع پر فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ دونوں ممالک کی بنیاد ی موقف اور مشترکہ مفادات کے پیش نظر عوام کی امیدیں کو اہمیت دیتے ہوئے چین فلپائن تعلقات کی بہتری کے لیے کوشش کی جائے۔ چینی صدر مملکت شی جن پنگ نے کہا کہ چین اور فلپائن دونوں ترقی پزیر ممالک ہیں۔
اتحاد ٬ باہمی امداد ٬ تعاون اور ترقی ہمارا یکساں ہدف ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ درست ہے کہ چین اور فلپائن کے درمیان کچھ تنازعات موجود ہیں تاہم اس کے باوجود دونوں ملکوں میں خوشگوار ہمسائگی اور تعاون کی خواہش موجود ہے۔ چین٬ فلپائن کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور چاہتا ہے کہ فلپائن کے ساتھ مل کر باہمی سیاسی اعتماد اور تعاون میں اضافہ ہو اور اختلافات سے نمٹنے ہوئے بہتر تعلقات کے قیام کے لیے مشترکہ کوشش کی جائے۔ دونوں ممالک کے تعلقات کے فروغ کے لیے چینی صدر مملکت شی جن پھنگ نے چار نکاتی تجاویز پیش کیں۔ انھوں نے کہا کہ فریقین کو باہمی سیاسی اعتماد کو مضبوط بنانا چاہئے۔ اس کے ساتھ ساتھ حقیقی تعاون کو توسیع دی جائے اور عوامی تبادلوں میں اضافہ کیا جائے۔ اس کے علاوہ فریقین کو علاقائی اور کثیر الطرفہ امور میں تعاون کوآگے بڑھانے کیلیے کوشش کرنی چاہئے۔ اس موقع پر فلپائن کے صدر ڈوٹریٹ نے کہا کہ چین ایک عظیم ملک ہے۔ فلپائن اور چین کے درمیان دوستی مضبوط ہے۔انھوں نے کہا کہ آج کی ملاقات تاریخی سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے اور اس سے دونوں ممالک کے تعلقات بہتر ہوں گے اور اس دورے سے دونوں ملکوں کے عوام بھی مستفید ہوں گے۔ ملاقات کے بعد چین اور فلپائن کے متعلقہ شعبوں کے درمیان تعاون کے تیرہ معاہدے بھی طے پا ئے گئے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب میں مزید طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری
-
سمندر کے راستے غیر قانونی طور پر برطانیہ آنے والوں کا نیا ریکارڈ قائم
-
مجھے تو بہت مزا آیا، طلبہ کی گرفتاریوں پرٹرمپ کا ردِعمل
-
امریکی نرس کو 760 برس قید کی سزا سنا دی
-
اسرائیل نے وجہ بتائے بغیررفح پرحملہ کیلئے تعینات ریزرو فوجیوں کوہٹا دیا
-
سعودی عرب میں خاتون کو ہراساں کرنے کے الزام میں یمنی گرفتار
-
مجھے تو بہت مزا آیا، طلبہ کی گرفتاریوں پرٹرمپ کا ردِعمل
-
سعودی عرب میں شدید بارش سے معروف مسجد کی چھت گرنے کی ویڈیو وائرل
-
سعودی عرب میں اسرائیل کے خلاف بولنے پر شہریوں کی گرفتاریاں
-
ترکیہ نے اسرائیل سے تجارتی تعلقات منقطع کر دئیے
-
ایران کا افغانستان کے ساتھ بارڈرسیل کرنے کا فیصلہ
-
امریکی نرس کو 760 برس قید کی سزا سنا دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.