فاٹا سیکرٹریٹ میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس
حکومت عوام کا پیسہ عوام پر خرچ کرنا چاہتی ہے ٬ْ فاٹا میں ٹیلی کام کی سہولیات میسر آنے سے وہاں کے لوگ نئے دور میں داخل ہو جائیں گے ٬ْسینیٹرتاج آفریدی فاٹا سیکرٹریٹ یونیورسل سروس فنڈ کو بھرپور سیکورٹی فراہم کرے گا ٬ْعطاء الرحمن
جمعہ 21 اکتوبر 2016 12:58
(جاری ہے)
کمیٹی کے چیئرمین سینیٹرتاج آفریدی نے کہا کہ حکومت چاہتی ہے کہ عوام کا پیسہ عوام پر خرچ کیا جائے ٬ْ انہوں نے کہا کہ ماضی میں فاٹا میں بدامنی کی وجہ سے کمیونیکیشن کی سہولیات میسر نہیں تھیں تاہم وہاں پر یہ سہولیات پہنچنے سے فاٹا کے عوام ایک نئے دور میں داخل ہوں گے ٬ْ انہوں نے کہا کہ دس سال پہلے یہ کام ہونا چاہئے تھا مگر وہاں پردہشت گردی کی وجہ سے یہ کام نہیں ہو سکا تاہم اب اس حوالے سے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔
انہوں نے فاٹا کے اراکین پارلیمان اور پولٹیکل ایجنٹس پر زوردیا کہ وہ اس سلسلے میں تعاون کریں تاکہ یو ایس ایف کو سروے اور لانچنگ سمیت دیگر کاموں میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔انہوں نے کہا کہ مذکورہ کمیٹی مانیٹرنگ بھی کرے گی تاکہ یو ایس ایف کو مستقبل میں ان علاقوں میں مسائل کاسامنا نہ کرنا پڑے ۔انہوں نے کہا کہ فاٹا کے علاقوں میں اس حوالے سے الیون کور سے این او سی لیا گیا ہے اور جو علاقے کلیئر ہیں اور وہاں پر آئی ڈی پیز کی واپسی ممکن ہوئی ہے وہاں پر اس پر کام شروع کیا جائے تاکہ فاٹا کے لوگ جلد سے جلد اس سے مستفید ہو سکیں۔ کمیٹی کے اجلاس سے یونیورسل سروس فنڈ (یو ایس ایف) کے چیف ایگزیکٹو فیصل ستار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسل سروس فنڈ آئی ٹی کا ذیلی ادارہ ہے ٬ْ انہوں نے کہا کہ بنیادی طور پر یہ ادارہ ملک کے ان دور دراز علاقوں میں کام کرتاہے جہاں پر ٹیلی کام کی سہولیات میسر نہیں ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے فاٹا کو چار حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے جس میں خیبر ٬ْ شمالی وزیرستان ٬ْ جنوبی وزیرستان اور اورکزئی ا یجنسی شامل ہیں۔انہوں نے فاٹا کے عمائدین ٬ْ پولٹیکل ایجنٹس ٬ْ پارلیمنٹیرینز اور دیگر متعلقہ اداروں سے سروے میں مدد اور سیکورٹی کے حوالے سے تعاون کرنے کی بھی اپیل کی۔سینیٹر شبلی فراز نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فاٹا سیکرٹریٹ کو چاہئے کہ وہ یو ایس ایف کو سہولیات فراہم کرے تاکہ فاٹا کے لوگ بھی ملک کے دیگر حصوں کی طرح ٹیلی کام کی سہولیات سے مستفید ہو سکیںاور یہ کام مقررہ وقت میں مکمل ہو سکے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل سیکرٹری آئی ٹی آفتاب احمد نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ فاٹا کے لوگوں کو ٹیلی کام کی خدمات دستیاب ہو تاکہ وہ بھی ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکیں ٬ اس سلسلے میں مقامی لوگوں کا تعاون ہونا چاہئے ٬ْ انہوں نے کہاکہ سروس آبادی کے مطابق فراہم کی جائے گی اور پھر وہاں ٹاور لگائے جائیں گے ۔اجلاس سے سیکرٹری لاء اینڈ آرڈر فاٹا عطاء الرحمن نے کہا کہ ہر چیز کی ترقی کا دارومدارکمیونیکیشن ہے ٬ْ انہوں نے یقین دلایا کہ فاٹا سیکرٹریٹ اس مد میں بھرپور ذمہ داری کا مظاہرہ کرے گا اور فاٹا کے تمام علاقوں میں یو ایس ایف کو بھرپور سیکورٹی فراہم کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے سروے میں تاخیر ان ایجنسیوں میں آپریشن کی وجہ سے ہوئی تاہم اب وہاں پر حالات بہتر ہیں اور جولوگ آپریشن کے دوران وہاں سے آئے تھے اب وہاں دوبارہ منتقل ہو رہے ہیں اور جن علاقوں میں لوگ منتقل ہو گئے ہیں وہاں پر سروے جلد سے جلد شروع کیا جائے گا۔اس موقع پر اے پی باجوڑ ایجنسی اور مہمند ایجنسی محمد علی اور عبداللہ شاہ نے اجلاس کو بتایا کہ ان کے علاقے اس حوالے سے بالکل کلیئر ہیں اور جب بھی یو ایس ایف وہاں پر کام کرنا چاہتی ہے تو اس کو ہر ممکن سہولیات اور تعاون فراہم کیا جائے گا ۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.