پاکستان کرکٹرز کو سپاٹ فکسنگ کیس میں پھنسانیوالے برطانوی صحافی کو سزاسنادی گئی

جمعہ 21 اکتوبر 2016 16:00

پاکستان کرکٹرز کو سپاٹ فکسنگ کیس میں پھنسانیوالے برطانوی صحافی کو ..

لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار21اکتوبر۔2016ء ) برطانوی صحافی مظہر محمود کو15 ماہ قید کی سزاسنادی گئی ہے ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق مظہر محمودپر منشیات کیس میں قانون کو گمراہ کرنے کا الزام ثابت ہوا تھا جس کے بعد آج عدالت نے اپنا فیصلہ سنا دیا ہے ۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ یہ وہی مظہر محمود ہے جس نے 2010ء میں پاکستانی کھلاڑیوں محمد آصف ،محمد عامر اور سلمان بٹ کو میچ فکسنگ میں پھنسایا تھا۔