صو بہ بھر میں عنقریب چار سالہ بی ایس پروگرام شروع کیا جا رہا ہے
لیکچرارز کی کمی پوری کرنے کیلئے بیروزگار گریجویٹس کی خدمات حاصل کر سکتے ہیں‘مشتاق غنی
اتوار 23 اکتوبر 2016 18:30
(جاری ہے)
مشتاق غنی نے کہا کہ صوبہ بھر کے گورنمنٹ کالجوں کے سربراہوں کو اختیار دیا گیا ہے کہ وہ پبلک سروس کمشن کے ذریعہ مستقل اساتذہ کی بھرتی تک کالجوں میں لیکچرارز کی کمی فوری طور پر پوری کرنے کیلئے بیروزگار گریجویٹس کی خدمات عارضی طور پر حاصل کر سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تعلیمی شعبہ میں اصلاحات کی حکمت عملی کے تحت موجودہ صوبائی حکومت خواتین کی تعلیم کے فروغ کو تر جیح دے رہی ہے٬ دور دراز پسماندہ علاقوں سمیت صوبہ کے تمام حصوں میں قائم کئے جانے والے نئے سکولوں اور کالجوں میں 70 فیصد خواتین کیلئے بنائے جا رہے ہیں۔ وہ گورنمنٹ گرلز پوسٹ گریجویٹ کالج منڈیاں ایبٹ آباد کے تین سالہ (2013-15) کے کانووکیشن سے خطاب کر رہے تھے۔ کانووکیشن سے ہزارہ یو نیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد ادریس نے بھی خطاب کیا جبکہ کالج کی پرنسپل پروفیسر قیصرہ پروین نے کالج کی سالانہ رپورٹ پیش کی۔ کانووکیشن کے آغاز پر کالج ہاسٹل میں آتشزدگی کے واقعہ میں جاں بحق ہونے والی طالبہ ریحانہ بی بی کیلئے فاتحہ خوانی اور مغفرت کی دعا کی گئی۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر مشتاق غنی نے متوفیہ کے اہل خانہ کی امداد کیلئے صوبائی حکومت کی جانب سے تین لاکھ روپے کا بھی اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کے چیئرمین عمران خان خاص طور پر تعلیم اور صحت کے شعبوں کو ملک کی تعمیر و ترقی کا ضامن تصور کرتے ہوئے ان شعبوں میں سنجیدہ اصلاحات کیلئے پرعزم ہیں اور ان کے وژن کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت ان شعبوں میں اصلاحات کے ضمن میں اب تک بے شمار قربانیاں حاصل کر چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کو صوبہ میں تبدیلی نظر نہیں آ رہی٬ وہ صوبہ کے سکولوں٬ کالجوں٬ یونیورسٹیوں٬ ہسپتالوں٬ تھانوں٬ پٹوار خانوں اور سرکاری دفاتر میں جا کر دیکھیں تو انہیں ماضی کی بربادی اور موجودہ دور کا نظم و نسق میں واضح فرق نظر آئے گا۔ مشتاق غنی نے کہا کہ صوابی اور مردان میں ویمن یونیورسٹیوں٬ ایبٹ آباد یونیورسٹی اور نوشہرہ میں ملک کی سب سے بہترین ٹیکنیکل یونیورسٹی پی ٹی آئی کی موجودہ حکومت کے کار نامے ہیں جبکہ ہری پور یونیورسٹی میں آسٹریا کے تعاون سے 9 ارب روپے کی لاگت سے ہائی ٹیک ایجوکیشن کا آغاز بھی اگلے تعلیمی سال سے ہو گا اور اس ماڈل کو بعد ازاں پورے صوبہ کی یونیورسٹیوں میں متعارف کرایا جائے گا۔ ایبٹ آباد کے مسائل کا ذکر کرتے ہوئے صوبائی مشیر مشتاق احمد غنی نے ویمن اینڈ چلڈرن ہسپتال ایبٹ آباد کو عنقریب خود مختیار ادارہ بنا کر اس میں صحت کی جدید ترین سہولیا ت فراہم کی جائیں گی جبکہ ڈی ایچ کیو ہسپتال اور ایوب میڈیکل کمپلیکس میں یہ اقدامات پہلے کروائے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ دو ارب روپے کی لاگت سے مری روڈ کی توسیع کر کے اسے دو رویہ بنانے کا کام بھی شروع کر دیا گیا ہے اور مانسہرہ روڈ کی بحالی کا کام بھی صوبائی حکومت کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ فوارہ چو ک سے سپلائی تک فلائی اوور کی تعمیر بھی زیر غور ہے٬ ایبٹ آباد یونیورسٹی سے دھمتوڑ تک دو رویہ ایکپسریس بائی پاس سڑک کی منظوری بھی دیدی گئی ہے۔ بعد ازاں مشتاق غنی نے تعلیمی سیشن 2013ء سی2015ء تک کامیاب گریجویٹ طالبات میں ڈگریاں تقسیم کی۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.