عوام نے دھرنوں کی سیاست کو مستر د کردیا ہے٬2018ء میں بھی نواز شریف ہی وزیر اعظم ہونگے٬انتشار کی فضاء قائم کرکے ملکی معیشت کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جسے کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دینگے

وفاقی وزیر دفاعی پیدوار رانا تنویر حسین کا واٹر فلٹریشن پلانٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب

اتوار 23 اکتوبر 2016 20:20

کالاشاہ کاکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اکتوبر2016ء) وفاقی وزیر دفاعی پیدوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ عوام نے دھرنوں کی سیاست کو مستر د کردیا ہے٬2018ء میں بھی نواز شریف ہی وزیر اعظم ہونگے٬انتشار کی فضاء قائم کرکے ملکی معیشت کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جسے کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دینگے ٬ان خیالات کا اظہار انہوں نے شیر بنگال لیبر کالونی راناٹائون میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

اس موقع پرمتوقع ضلعی چیئرمین شیخوپورہ رانا عتیق احمد انور٬ایم پی اے چوہدری حسان ریاض ٬صدر انجمن صحافیاں اسلام دین کمبوہ٬ رانا انور انجم٬ انور خان٬ محمد اسلم شاہین٬ حاجی محمد طفیل٬محبوب عا لم سمیت دیگر راہنماء بھی انکے ہمراہ تھے ۔

(جاری ہے)

رانا تنویر حسین کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستانی قوم 126دن تک دھرنا دینے والوں کا حشردیکھ چکی ہے ٬ اب دوبارہ احتساب کے نام پر عوام سے مذاق کرنے والے ناکام ہوں گے ۔

بھانت بھانت کی بولیاں بولنے٬ دوسروں پر الزامات لگانے ٬ اخلاق سے گری ہوئی گفتگو کرنے او رملکی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے والوں کو پہلے اپنے گریبانوں میں جھانکنا چاہیے۔ موجودہ حکومت عوام سے کئے ہوئے وعدے پورے کرے گی اور لوڈشیڈنگ سمیت تمام مسائل پر قابو پاکر 2018میں قوم کے سامنے سرخرو ہوں گے۔عزت دوسروں پر الزام تراشیوں سے نہیں بلکہ عوام کی خدمت کرنے سے حاصل ہوتی ہے اور دوسروں پر بہتان لگانے والے پی ٹی آئی کی حکومت رکھنے والے صوبے خیبر پختونخوا میں ایک بھی وعدہ پورا نہیں کرسکے ۔

متعلقہ عنوان :