محکمہ صحت اسلام آباد نے دیہی علاقوں میں ڈینگی مہم میں 6 دن کی توسیع کردی
ڈینگی کا باعث بننے والا مچھر 12 نومبرکے بعد مچھر ختم ہو جاتا ہے٬ اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اور ماہر وبائی امراض ڈاکٹر نجیب درانی کی اے پی پی سے گفتگو
پیر 24 اکتوبر 2016 16:07
(جاری ہے)
اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اور ماہر وبائی امراض ڈاکٹر نجیب درانی نی پیرکو ’’اے پی پی‘‘ کو بتایا کہ محکمہ صحت اسلام آباد کے زیر اہتمام دیہی علاقوں مین ڈینگی کے خلاف خصوصی مہم جاری ہے پہلے خصوصی مہم 30 اکتوبر کو اختتام پزیر ہونا تھی تاہم محکمہ صحت اسلام آباد نے دیہی علاقوں میں ڈینگی کی خصوصی مہم میں 6 دن کی توسیع کردی ہے اب ڈینگی کے خلاف خصوصی مہم 5نومبر تک جاری رہے گی۔
انہوں نے کہا کہ رواں ڈینگی سیزن میں اسلام آباد میں دیہی علاقوں بالخصوص روات٬ ترلائی٬ سوہان اور بہارہ کہو زیادہ متاثر ہوئے جس میں سب سے زیادہ ڈینگی سے متاثرہ مریض ہسپتالوں میں رپورٹ ہوئے ہیں۔ رواں سیزن کے دوران اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں 815 جبکہ اسلام آباد کے شہری علاقوں میں 135 ڈینگی کے مریضوں میں وائرس پایا گیا جس کا علاج بے نظیر ہسپتال اور ہولی فیملی ہسپتال میں کیا گیا اور تمام مریض علاج معالجہ کے بعد صحت یاب ہو کر ڈسچارج ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ خصوصی مہم کے دوران ملیریا انسپکٹر٬ سپروائزر اور دیگر عملہ گھروں کے باہرخدمات سرانجام دے رہا ہے جبکہ لیڈی ہیلتھ ورکرز گھروں کے اندر ڈینگی لاروا کی آفزائش کی جگہوں کو تلف کر رہی ہیں۔ ڈاکٹر نجیب درانی نے کہا کہ موسم کی تبدیلی اسلام آباد اور راولپنڈی کے شہریوں کیلئے خوش آئند ہے کیونکہ پہلے روزانہ 70 تا 100 افراد ہسپتالوں میں رپورٹ ہوتے تھے تاہم موسم کی تبدیلی کی وجہ سے اب مریضوں کی تعداد بہت کم ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت اسلام آباد کے گذشتہ پانچ سال کے ڈیٹا کے مطابق ڈینگی کا دورانیہ 12 نومبر تک ہوتا ہے اس کے بعد مچھر ختم ہو جاتا ہے کیونکہ وہ کسی کو کاٹ نہیں سکتا۔ انہوں نے شہریوں کو خبردار کیا کہ وہ گھروں کے اندر مچھر مار سپرے کریں کیونکہ یہ موسم ڈینگی کیلئے خطرناک ہے کیونکہ مچھر ٹھنڈی جگہوں کی بجائے گرم مقامات پر ٹھکانہ بنا لیتا ہے۔مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.