کینیا ٬گیسٹ ہاس پر دستی بم حملے میں 12افراد ہلاک ہو گئے

منگل 25 اکتوبر 2016 18:18

کینیا ٬گیسٹ ہاس پر دستی بم حملے میں  12افراد ہلاک ہو گئے

کینیا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 اکتوبر2016ء) کینیا کے شمال مغربی علاقے میں گیسٹ ہاس پر دستی بم حملے میں 12 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ منگل کو غیرملکی میڈیا کے مطابق صومالیہ میں سرگرم عسکریت پسند گروپ سے مشتبہ طور پر تعلق رکھنے والے عسکریت پسندوں نے مدیرا کانٹی میں واقع ایک گیسٹ ہاس پر دستی بموں سے حملہ کیا۔

(جاری ہے)

جس کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک ہو گئے حملے کو الشباب عسکریت پسند گروپ سے منسوب کیا گیا ہے۔

یاد رہے یہ حملے اس وقت سے شروع ہوئے جب کینیا نے 2011 میں صومالیہ میں مداخلت شروع کی۔قبل ازیں رواں ماہ ہی الشباب کے مشتبہ عسکریت پسندوں نے ایک رہائشی کمپانڈ پر حملہ کیا تھا جس میں چھ افراد ہلاک ہوئے تھے نومبر 2014 میں عسکریت پسندوں نے ایک بس کو اغوا کرنے کے بعد 28 افراد کو ہلاک کر دیا تھا جو سب غیر مسلم تھے۔

متعلقہ عنوان :