چیئرمین بورڈ کے انٹر پارٹ II ضمنی امتحانی مراکز پرچھاپے٬واٹس ایپ پر نقل کرانے والے نگران سمیت 3افراد گرفتار٬نابیناافراد کا پرچہ حل کرنے والے 2جعلی رائٹر بھی پکڑے گئے
منگل 25 اکتوبر 2016 18:24
(جاری ہے)
کنٹرولر امتحانات نے ایک اور امیدوار محمد مشتاق رولنمبر 228860 کو گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول قصور کے امتحانی مرکز میں نقل کرتے پکڑ لیااور اس کے خلاف ناجائز ذرائع کا کیس بنادیا ۔ اس موقع پر امتحانی عملے کو کنٹرولر امتحانات نے تنبیہ کی امتحانی نظام کو شفاف بنانے کیلئے کیے گئے اقدامات کو سبوتاژ کرنے والے عناصر کے ساتھ سختی سے نمٹاجائے گا۔
دریں اثناء چیئرمین لاہور بورڈ پروفیسر چوہدری محمد اسماعیل نے لارنس روڈ کے امتحانی مراکز کا دورہ کیا جہاں پر دو نابینا امیدواران کے ساتھ بطور رائٹر پرچہ حل کرنے والے دو رائٹرپکڑے گئے٬واضح رہے کہ بورڈ کی طرف سے نابینا یا معذور امیدواران کو رائٹر دیا جاتا ہے جوکہ پچھلی کلاس کا طالب علم ہوتا ہے لیکن دونوں امیدواران کے رائٹر یونیورسٹیزکے طالب علم تھے ۔ امیدوار محمد عمیر علی رولنمبر 236971 کے ساتھ عبداللہ بٹ کو بطور رائٹر اجازت دی گئی جبکہ موقع پر فرہان علی جوکہ یوایم ٹی کا طالب علم تھاپرچہ حل کرتے پکڑاگیا٬ اسی طرح امیدوار محمد طلال رولنمبر 233215 کے ساتھ سویز ریاض کو بطور رائٹر اجازت دی گئی لیکن اس کی جگہ آفتاب احمد جو کہ شالیمار ڈگر ی کالج کا بی اے کا طالب علم ہے پرچہ دیتے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا٬دونوں جعلی رائٹرز کے خلاف پرچہ درج کروا کر تھانہ سول لائنز پولیس کے حوالے کردیا گیا۔چیئرمین لاہور بورڈ نے تمام موبائل انسپکٹرز اور امتحانی عملے کو ہدایت کی ہے کہ وہ تمام امیدواران کی جامع تلاشی اور فوٹو فائل کے ساتھ اُن کا موازنہ کیا جائے ۔چیئرمین لاہور بورڈ نے کنٹرولر امتحانات کو تمام امتحانی مراکز کی کڑی نگرانی کی ہدایت کی۔مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.