سی ڈی اے ٹریننگ اکیڈمی کو شہر کا بہترین تربیتی ادارہ بنایا جائے گا٬چیئرمین شیخ انصر عزیز
منگل 25 اکتوبر 2016 21:23
(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار ممبر ایڈمنسٹریشن سی ڈی اے محمد سلیمان خان وڑائچ نے سی ڈی اے ٹریننگ اکیڈیمی کے زیرِ اہتمام لیڈ ر شپ کے عنوان سے منعقدہ33 ویں ٹریننگ کورس کی افتتاحی تقریب کے موقع پر کورس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
ممبر ایڈمنسٹریشن سی ڈی اے نے کہا کہ پیشہ وارانہ تربیت وہ ذریعہ ہے جس سے علم کو عمل کی شکل دے کر افرادی قوت کا بہتر طریقہ سے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ میئر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیزسی ڈی اے ٹریننگ اکیڈیمی کو مکمل طور پر فعال کر نے میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں کیونکہ ٹریننگ ہی وہ واحد ذریعہ ہے جس سے نہ صرف شہریوں کی بہترین خدمت کی جا سکتی ہے بلکہ سروس ڈیلیوری کے سسٹم میں بہتری لا کر ادارے میں میرٹ اور شفافیت کے عمل کو یقینی بنا کرمطلوبہ نتائج حاصل کئے جا سکتے ہیں کیونکہ عملی زندگی میں کامیابی کے لیے سخت محنت ہی واحد حل ہے۔ انہوں نے سی ڈی اے ٹریننگ اکیڈیمی کو مزید فعال بنانے کے لیے بھر پور تعاون کا یقین دلایا۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر جنرل ٹریننگ اکیڈیمی ثناء اللہ امان نے کورس کے شرکاء کو سی ڈی اے ٹریننگ اکیڈیمی کے زیرِ اہتمام منعقد کیے جانے والے تربیتی پروگراموں کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ 27 ماہ کی مدت میں 32 پیشہ ورانہ تربیتی کورس ٬ 4 میگا لیکچرز اور ایک انٹرنیشنل ورکشاپ کا انعقاد کیا جا چکا ہے۔انہوں نے بتایا کہ سی ڈی اے ٹریننگ اکیڈیمی سی ڈی اے کے افسران و ملازمین کی صلاحیتوں کو ابھارنے کے لیے بلا امتیاز مختلف تر بیتی پروگرام ترتیب دیتی رہی جس میں سی ڈی اے کے ہر شعبے کے افسران و ملازمین شرکت کرتے رہے ہیں۔ انہوں نے ممبر ایڈمنسٹریشن کو ٹریننگ اکیڈیمی کے مستقبل کے لائحہ عمل کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی چاند پر پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر بھیجے جانے پر قوم کو مبارکباد
-
سٹی ٹریفک پولیس نے ای چالان ادا نہ کرنے والی متعدد گاڑیاں پکڑلیں، ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے مالکان پولیس سروسز حاصل نہیں کرسکیں گے، ترجمان
-
وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ خوراک کا اعلٰی سطحی جائزہ اجلاس، گندم خریداری پالیسی اینڈ پلان 2024 کا جائزہ لیا گیا
-
نجی بینک میں 5کروڑ روپے سے زائد جعلی کرنسی جمع کروانے والے 3ملازمین گرفتار
-
وزیر نجکاری عبد العلیم خان سے آذر بائیجان کے سفیر کی ملاقات ،ملکی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
بس مجھے قتل کرنا رہ گیا ہے ،میں موت سے نہیں ڈرتا، عمران خان
-
تربت و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
-
انصاف پسند معاشرے کے لیے آزاد صحافت ضروری ہے، بیرسٹر مرتضی وہاب
-
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی وزیراعظم ہاوس آمد ، وزیراعظم نے استقبال کیا اورحکومت میں شامل ہونے ایک بارپھردعوت
-
حریت فکر کا علم بلند کرنے والے ہر صحافی کو سلام: مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی خضدار بم دھماکے کی مذمت
-
پاسپورٹ دفاترمیں ایجنٹوں کیخلاف کریک ڈائون جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.