سعودی سرکاری ملازمین کی جانب سے نوکری کے اوقات کار کے دوران محض ایک گھنٹہ کام کرنے کے انکشاف پر ہنگامہ کھڑا ہو گیا

muhammad ali محمد علی بدھ 26 اکتوبر 2016 00:54

سعودی سرکاری ملازمین کی جانب سے نوکری کے اوقات کار کے دوران محض ایک ..

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 اکتوبر2016ء) سعودی سرکاری ملازمین کی جانب سے نوکری کے اوقات کار کے دوران محض ایک گھنٹہ کام کرنے کے انکشاف پر ہنگامہ کھڑا ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سعودی وزراء کی جانب سے سعودی سرکاری ملازمین کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ سعودی وزراء کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سرکاری ملازمین انتہائی نکمے اور سست ہیں۔

(جاری ہے)

سعودی سرکاری ملازمین دن میں بمشکل ایک گھنٹہ کام کرتے ہیں۔ اسی باعث سعودی معیشت زوال کا شکار ہے۔ اگر حکومت نے ملازمین پر سختی نہ کی اور سادگی نہ اختیار کی گئی تو 3 برس کے اندر اندر سعودی عرب دیوالیہ ہو جائے گا۔ وزراء کے ایسے بیانات پر سعودی سرکاری ملازمین سخت سیخ پا دکھائی دیتے ہیں اور ایسے بیان کو شدید تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :