پاکستان اور ترکی کے برادرانہ تعلقات اور دیرینہ مراسم سرحدوں کی قیود سے آزاد ہیں٬دونوں ممالک کے لوگ ایک دوسرے سے محبت رکھتے ہیں
پی ٹی ڈی سی کے منیجنگ ڈائریکٹر چوہدری عبدالغفور کی ترکش ائیر لائنز کے تعینات جنرل منیجر یونس مرٹ سے ملاقات میں گفتگو
بدھ 26 اکتوبر 2016 16:29
(جاری ہے)
ضرورت اس امر کی ہے کہ اسے دنیا بھر میں اجاگر کیا جائے ملک میں امن وامان کی صورتحال میں بہتری کے باعث گزشتہ دو سالوں میں سیاحوں کی تعداد میں نمایا ں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے٬ اس لیئے ہم بردار ملک ترکی سے سیاحوں اورسرمایہ کاروں کو خوش آمدید کہنے کو تیا ر ہیں۔
ایم ڈی نے جنرل منیجر کو گلگت بلتستان اور دیگر شمالی علاقہ جات کا دورہ کرنے کیلئے مدعو کیا او کہا کہ پاکستان میں زیر تکمیل پاک چین اقتصادی راہداری علاقے کا مستقبل ہے اور اس راہداری کے ساتھ سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں جن سے استفادہ کیا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہاکہ ترکی کے سرمایہ کار اس راہداری کے روٹ پر سرمایہ کاری کر کے بے پناہ فوائد حاصل کر سکتے ہیں۔ انہوں نے تجویز پیش کی کہ پی ٹی ڈی سی اور ترکش ائیر لائنز سیاحت کے شعبے میں باہمی تعاون کا معاہدہ کر سکتے ہیں جس کے تحت دونوں ممالک کے مابین سیاحوں کی تعداد بڑھے گی۔ پاکستان میں سیاحتی سرگرمیوں میں سپورٹس٬ ایڈونچر٬ میڈیکل اور زائرین کی طرف توجہ مرکوز ہے۔یونس مرٹ نے کہ کہ تر کش ائیر لائنز کی 116 ممالک کے 295 شہروں میں پروازیں جاری ہیں ٬پاکستانی سیاحوں کے لیئے ویزا ڈراپ باکس کی سہولت متعارف کروائی جا چکی ہے٬ ہمارا ارادہ ہے کہ پاکستان کے سیاحتی مقامات کو ترکش ائیر لائنز کے ٹورپیکجز اور ان فلائیٹ میگزین میں شامل کیا جائے اور پاکستان کی سیاحتی ٬ دستاویزی فلمیں بھی چلائی جائیں٬ ایک دوسرے کے تجربات سے سیاحت کے فروغ میں بے پناہ مدد مل سکتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اپنے ویزیٹنگ کارڈ بھی انہوں نے اردو میں چھپوائے ہیں کیونکہ ترک باشندے اردو سیکھنا پسند کرتے ہیں۔ انہوں نے ایم ڈی پی ٹی ڈی سی کو نومبر میں اسلام آباد میں ترکی کی جانب سے منعقد کیے جانے والے رنگوں کے میلے میں شرکت کی دعوت دی جہاں ترکی سے کئی ٹور آپریٹرز اور ٹریول ایجنٹس شرکت کریں گے۔مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
-
پشاور پولیس کی کارروائی، بین الاضلاعی منشیات سمگلنگ میں ملوث دو خواتین ملزمان گرفتار
-
حیرت ہے پنجاب حکومت کے پاس گندم خریدنے کیلئے بھی پیسے نہیں، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے پشاور کے سیلاب و بارش متاثرین کے لیے تحفہ
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
وزیر قانون نے چیف جسٹس کی مدت میں اضافے کے حوالے سے اشارہ دیا ہے ‘ اسد قیصر
-
عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کے سلسلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں مکمل
-
این اے 148ضمنی الیکشن،مسلم لیگ (ن) کا پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
-
وزیراعظم کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا
-
عرب ممالک میں عیدالاضحی 16جون کو ہونے کا امکان
-
رواں سال غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.