’ہوپ‘‘ کی کاوشوں سے 2016ء میں کسی حاجی کے ساتھ کسی ٹوور آپریٹر نے کوئی فراڈ نہیں کیا٬ ’’ہوپ‘‘ کے زیر اہتمام منعقدہ ورکشاپ کے شرکاء کی گفتگو
بدھ 26 اکتوبر 2016 17:33
(جاری ہے)
شرکاء کو بتایا گیا کہ ’’ہوپ‘‘ نے پرائیویٹ سکیم کے تحت حج انتظامات کے لئے اپنا خصوصی کردار ادا کیا ہے جس کی وجہ سے یہ بات خاص طور پر سامنے آئی ہے کہ حج 2016ء کے موقع پر ’’ہوپ‘‘ کے کسی رکن ایچ جی او نے کسی حاجی کے ساتھ کوئی فراڈ نہیں کیا٬ یہی ہماری کامیابی ہے۔
آئندہ بھی حج انتظامات کو بہتر بنانے پر بھرپور توجہ مرکوز دینے کا اعادہ کیا گیا۔ ہوپ کے چیئرمین ثناء الله خان نے خطبہ استقبالیہ دیتے ہوئے کہا کہ حج 2016ء کے ختم ہوتے ہی پرائیویٹ سیکٹر کے حجاج کو ورکشاپ میں مدعو کر کے فیڈ بیک حاصل کی گئی تاکہ آئندہ حج انتظامات کو بہتر سے بہتر بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ مسلمان کی حج سے پہلے اور حج کے بعد کی زندگی میں تبدیلی آنی چاہئے تاکہ دوسرے اس تبدیلی کو دیکھ کر اس کی تقلید کریں۔ اگر ہم حاجی کی فلاح کے لئے سوچیں گے تو ہماری بھی بہتری ہوگی۔ وزیر مذہبی امور کی کاوشوں سے سرکاری اور پرائیویٹ حج سکیموں میں بہتری آئی ہے اور پاکستان کا سولہویں نمبر سے پہلے نمبر پر آنا اس کا واضح ثبوت ہے۔ ہم اس پروگرام کے ذریعے وزارت مذہبی امور کو فیڈ بیک دیں گے۔ اسلام آباد سے ہوپ کے چیئرمین وحید اقبال بٹ نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس پروگرام میں حجاج کرام نے جو فیڈ بیک دیا ہے٬ آئندہ سال حج انتظامات اس کی روشنی میں کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حاجیوں نے 6 گروپوں میں اہم تجاویز دی ہیں اور مجموعی طور پر حج 2016ء پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ سرکاری اور پرائیویٹ حج کے اخراجات کو قریب لانے کے لئے ایئر لائن ٹکٹ٬ کھانا٬ پرائیویٹ کیٹرنگ کمپنیوں سے بنوانے کی لازمی شرط کے خاتمے جیسے امور میں اصلاحات لائی جائیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ تمام گروپ آرگنائزرز کو ان کے منظم کارڈز پر موبائل فون سمیں جاری کی جائیں٬ حاجیوں نے تجویز دی کہ منیٰ کے خیموں میں ایئر کنڈیشنگ کا نظام بہتر بنایا جائے۔ باتھ رومز کی تعداد میں اضافہ کیا جائے۔ ورکشاپ کے شرکاء کو ’’ہوپ‘‘ کی طرف سے پرائیویٹ سیکٹر کے حاجیوں کی فلاح و بہبود کے لئے اقدامات کی بریفنگ دی گئی۔ ہوپ پورے پاکستان میں کام کرتی ہے۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.