بھارت ٬ 19سالہ لڑکی نے اپنے ساتھ جنسی زیادتی کرنیوالے ملزم سے شادی کے 7ماہ بعد خودکشی کرلی
بدھ 26 اکتوبر 2016 18:37
چندھی گڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 اکتوبر2016ء) بھارت میں پنچائیت کی مداخلت پر 19 سالہ لڑکی نے اپنے ساتھ جنسی درندگی کرنیوالے ملزم سے شادی کے 7ماہ بعد خودکشی کرلی۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست ہریانہ میں ایک 19سالہ لڑکی نے زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم شادی کے سات ماہ بعد خودکشی کرلی۔
(جاری ہے)
جگادھری تھانے میں مقدمہ درج کرلیاگیا٬ ریپ کا واقعہ اکتوبر 2015ئ میں ضلع یمنانگرمیں پیش آیا تھا اور ملزم کی شناخت انوج کے نام سے ہوئی تھی جس کیخلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیاگیاتاہم پنچائیت نے اس وقت کی نابالغ متاثرہ لڑکی کو شادی کی پیشکش کی ٬ مارچ میں دونوں کی شادی ہوگئی اور لڑکی کے بیان کی روشنی میں ملزم کوبری کردیاگیا۔
لڑکی کی والدہ نے تھانے میں دی گئی درخواست میں موقف اپنایاکہ انوج اور اس کے والدین نے لڑکی کو ہراساں کرنے کا سلسلہ جاری رکھا٬ جسمانی اور نفسیاتی تشدد کیاگیا٬ پیر کو ہونیوالے جھگڑے کے بعد لڑکی نے خود کشی کرلی۔تھانیدارسنیل کمار نے بتایاکہ لڑکی کی والدہ نے الزام لگایاکہ اسے قتل کرنے کے بعد لٹکایاگیا٬ انوج اور اس کا خاندان جہیز اور کیس پر خرچ ہونیوالی رقم کا مطالبہ کررہاتھا۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب ،لیڈیز ٹیلرنگ شاپس میں مردوں کے داخلے پر پابندی
-
حج ویزا پالیسی ، سعودی عرب نے نئی پابندیوں کا اعلان کردیا
-
جہاز میں سوار خواتین مسافر آپس میں لڑپڑیں، پرواز کی ہنگامی لینڈنگ
-
الجزیرہ کی بندش مضحکہ خیز اسرائیلی فیصلہ ہے،آئی ایف جے
-
اسرائیلی فوج نے فلسطینی شہریوں سے رفح کو خالی کرنے کا مطالبہ کردیا
-
غزہ جنگ ، طلبہ کے احتجاج کا دائرہ آئرلینڈ ، بنگلا دیش، عراق سمیت دنیا بھرمیں پھیل گیا
-
سکھوں کی مذہبی کتاب کی توہین پر مشتعل ہجوم نے 19 سالہ لڑکا مار ڈالا
-
قیدیوں کے بدلے غزہ میں جنگ بندی کی شرط قبول نہیں،اسرائیل
-
اسرائیلی فوج کا مشرقی رفح سے شہریوں کو نکل جانے کا حکم
-
سعودی وزارت حج و عمرہ نے نسک سمارٹ کارڈ متعارف کرا دیا
-
کینیا میں سیلاب سے ہلاک ہو نے والوں کی تعداد 228 ہو گئی
-
یہ ہے اسرائیل ،اونروا چیف کو چوتھی بارغزہ میں داخلے سے روک دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.