آئی سی سی نے کھلاڑیوں کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی ٬یونس خان دو درجے ترقی کر کے دوسرے نمبر پر آ گئے
یاسر شاہ بھی ایک درجے ترقی کے بعد پانچویں ٬مصباح الحق 10 ویں نمبر پر آ گئے ٬ اظہر علی 12 ویں ٬اسد شفیق بھی 14 ویں نمبر پر پہنچ گئے اسٹیون اسمتھ بدستور پہلے نمبر پر براجمان ٬جوئے روٹ تیسرے نمبر پر آ گئے ٬ بولرز میں روی چندرن ایشون پہلے ٬ یاسر شاہ کا پانچواں نمبر ہے
بدھ 26 اکتوبر 2016 19:35
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2016ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نے کھلاڑیوں کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی جس میں قومی ٹیم کے تجربہ کار بلے باز یونس خان دو درجے ترقی کر کے دوسرے نمبر پر آ گئے جبکہ یاسر شاہ بھی ایک درجے ترقی کے بعد پانچویں نمبر پر آ گئے ہیں۔آئی سی سی کی جانب سے جاری کھلاڑیوں کی ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق آسٹریلیا کے اسٹیون اسمتھ بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں جبکہ یونس خان ویسٹ انڈیز کے خلاف 127 رنز بنا کر دو درجے ترقی کے بعد چوتھی سے دوسری پوزیشن پر آ گئے ہیں جبکہ انگلینڈ کے جوئے روٹ تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔
اس کے علاوہ قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق بھی 10 ویں نمبر پر آ گئے ہیں ٬ اظہر علی 12 ویں اسد شفیق بھی 14 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔(جاری ہے)
بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بلے باز ویرات کوہلی 17 ویں پوزیشن پر موجود ہیں۔بولنگ میں بھارت کے روی چندرن ایشون پہلے نمبر پر برقرار ہیں جبکہ قومی ٹیم کے اسپنر یاسر یاسر شاہ ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں 10 وکٹیں لے کر چھٹے سے پانچویں نمبر پر آ گئے ہیں٬ یاسر شاہ انگلینڈ کے اسٹیورڈ براڈ کے ساتھ مشترکہ طور پر پانچویں نمبر پر ہیں جبکہ سری لنکا کے رنگنا ہیراتھ ان دونوں سے دو پوائنٹس کے اضافے سے چوتھے نمبر پر ہیں۔
واضح رہے کہ یہ یونس خان کی مارچ 2009 ء میں پہلی پوزیشن کے بعد سب سے بہترین پوزیشن ہے٬ اسی برس جولائی میں یونس خان نے دوسری پوزیشن حاصل کی تھی۔آئی سی سی کی کھلاڑیوںکی نئی ٹیسٹ رینکنگ دیکھنے کیلئے اس لنک پر کلک کریں۔
مزید کھیلوں کی خبریں
-
سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ ،پاکستان نے جنوبی کوریا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-4 سے شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی
-
ساؤتھ ایشین روپ سکیپنگ چیمپئن شپ ، پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز
-
آسٹریلیا کے شہر برسبین میں اپنا پی اس ایل کی ٹرافی اور ٹیموں کی کٹ کی تقریب رونمائی
-
چیئرمین پی سی بی کا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیتنے پر فی کھلاڑی کروڑوں روپے کے انعام کا اعلان
-
یو اے ای پر پاکستان کو فوقیت دینے کے فیصلے پر افسوس نہیں : عثمان خان
-
چیئرمین پی سی بی کی کھلاڑیوں کو بے خوف کرکٹ کھیلنے کی تلقین
-
محمد عامر نے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلے بغیر ٹیم میں شمولیت پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیدیا
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے سوشل میڈیا مہم چلائی ، احمد شہزاد کا الزام
-
پی ایس ایل 10، پلے آف کیلئے بیرون ملک وینیوز کی تجویز
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
-
ملکی تاریخ میں پہلی بار آسٹریلین والی بال ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.