اورنج لائن منصوبے 53فیصد کام مکمل٬ سکیورٹی ہر لحاظ سے یقینی بنائی جائے ‘ خواجہ احمد حسان
منصوبے پر کام کی رفتار کا جائزہ لینے کے سلسلے میں اجلاس ٬ سانحہ کوئٹہ کے شہدا ء کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی
بدھ 26 اکتوبر 2016 19:56
(جاری ہے)
خواجہ احمد حسان نے کہا کہ میٹرو سسٹم دنیا کے 153شہروں میں رائج ہے ‘ لاہور میں اس کا آغاز صوبائی دارالحکومت کو بین الاقوامی شہروں کی صف میں شامل کر دے گا ۔انہوں نے ہدایت کی کہ منصوبے پر عمل در آمد کے دوران شہریوں کی سہولت کو ہر چیز پر فوقیت دی جائے ۔
جان لیوا حادثات سے بچنے کے لئے واسا ‘ پی ٹی سی ایل اور دیگر محکمے اپنے اپنے مین ہولز کی نگرانی کریں اور ان پر کورز کی فراہمی کو یقینی بنائیں-گورنمنٹ ہائی سکول چھپر سٹاپ ملتان روڈ کے زیر تعمیر بلاک کا تعمیراتی کام تیز کیا جائے‘منصوبے کے لئے پر ی کاسٹ کئے جانے والے ٹرانزم اوریو ٹب گرڈرز ایک سے دوسری جگہ لے جانے کے لئے ٹریفک پولیس سے مکمل کوآرڈی نیشن رکھی جائے ۔ پیکج ون کے 11ایلی ویٹڈ سٹیشنوں کا تعمیراتی کام دسمبر تک مکمل کرنے کے لئے تمام ممکن وسائل بروئے کا ر لائے جائیں۔جنرل منیجر نیسپاک سلمان حفیظ نے اجلاس کو بتایاکہ اورنج لائن میٹرو ٹرین پراجیکٹ کا 53فیصدتعمیراتی کام مکمل کرلیا گیا ہے ۔ڈیرہ گجراں سے چوبرجی تک پیکیج ون کا64فیصد‘ چوبرجی سے علی ٹائون تک پیکیج ٹو کا44فیصد ‘پیکیج تھری ڈپو کا 50فیصد جبکہ پیکیج فور سٹیبلینگ یارڈ کی تعمیر کا 49فیصد کام مکمل کیا جا چکا ہی- اجلاس میںچیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید‘ چیف انجینئر ٹیپا سیف الرحمن‘ لیسکو‘پی ٹی سی ایل ‘ سوئی گیس ‘ ریلوے اور دیگر متعلقہ محکموں کے اعلی افسران کے علاوہ منصوبے کے چینی کنٹریکٹر سی آر نورنکو اور چائنہ انجینئر نک کنسلٹنس کے نمائندوں اور مقامی کنٹریکٹرز نے شرکت کی ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.